فوجی عدالتیں بنانا وقت کا تقاضا ہیں خوشی سے نہیں بن رہیں، یوسف رضا گیلانی ، دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے تاخیر ہوئی اور سانحہ پشاور ہوگیا،فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو

اتوار 11 جنوری 2015 10:23

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11جنوری۔2015ء) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہ ہے کہ فوجی عدالتیں بنانا وقت کا تقاضا ہیں خوشی سے نہیں بن رہیں۔ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے تاخیر ہوئی اور سانحہ پشاور ہوگیا۔

(جاری ہے)

فیصل آباد میں میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوج ہماری حکومت ہے جب چاہیں بلا سکتے ہیں آج شام سیاسی جماعتوں نے پیپلزپارٹی کے فیصلوں کی تائید کی ہے۔

خصوصی عدالتوں سے ہمیشہ پیپلزپارٹی کو نقصان پہنچا ہے ملک میں خصوصی عدالتیں خوشی سے نہیں بن رہیں یہ وقت کا تقاضا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے تاخیر ہوگئی ہے اور سانحہ پشاور ہوگیا یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ عمرنا خان اور نواز شریف کے درمیان ہونے والے مذارکات کے حق میں تھے جمہوریت کی خاطر نواز شریف کی حکومت کا ساتھ دیا۔