خورشید احمد شاہ کی عمران خان کو شادی کی مبا رک با د،میری بھی دو شادیاں اور دو نوں بیگمیں میرے ساتھ ہیں ،قائد حزب اختلاف کا میٹ دی پریس سے خطاب

اتوار 11 جنوری 2015 10:00

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11جنوری۔2015ء)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے عمران خان کو شادی کی مبا رک با د دیتے ہو ئے کہا ہے کہ وہ جذ با تی آدمی ہیں اللہ ان کو اپنے حفظ و امان میں رکھے میری بھی دو شادیاں اور دو نوں بیگمیں میرے ساتھ ہیں سکھر پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہو ئے ان کا مزید کہنا تھا کہ کڑ وی گو لی کھا کر فو جی عدالتوں کی حما یت کی کیو نکہ ہمیں فیصلہ کرنا ہو گا کہ کب تک ہم دہشت گردوں کی کا روائیوں پر شمعیں رو شن کر تے رہیں گے سیا سی حالات اہم ہو تے ہیں جن کے ملک پر اثرا ت پڑتے ہیں اور جب حا لا ت ایسے ہوں تو معیشت پر تو اثر پڑے گا ان کا کہنا تھا کہ فو جی عدالتوں میں مقدمات صو بائی حکو متیں نہیں وفا قی حکو مت بھیجے گی ان کا کہنا تھا کہ پا کستان میں دہما کوں سے بیرون ملک لو گ ڈر جا تے ہیں انہوں نے بلا ول بھٹو کے بیان کی وضا حت کرتے ہو ئے کہا کہ بلا ول بھٹو صاحب نے پاکتان کو اپنا چہرہ اور پا رٹی کو ناک قرار دیا ہے اور اس لیے کہا ہے کہ ہم نے چہرہ بچا کر ناک کٹوائی ہے ان کا کہنا تھا کہ کنٹینر پر جو کچھ ہوا اس سے عمران خان کو کچھ تو حا صل ہوا انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ میڈا بھی ملک میں اپنا ذمہ دا را نہ کر دار ادا کر ے ہم مشکل حا لا ت میں اپوزیشن کا کردار ادا کر رہے ہیں اور ہمیں اس پر فرینڈلی اپوزیشن کا طعنہ بھی دیا گیا ہے ان کا کہنا تھا کہ بھا رتی جا رحیت پر ہم نے دنیا کی تو جہ اس طرف مبذول کرا دی ہے اور بھا رت بھی تسلیم کر ے کہ ہم نیو کلیئر پاور ہیں۔