جلد دہشت گردی کے ناسور پر قابو پاکر ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گے،وزیراعظم نواز شریف،آپریشن ضرب عضب سے بے شمار اہم کامیابیاں حاصل ہورہی ہیں،دہشت گردی کیخلاف پوری قوم اور پارلیمنٹ کا متحد ہونا خوش آئند اقدام ہے‘وزیراعلی شہباز شریف سے ملا قات میں اظہا ر خیال

پیر 12 جنوری 2015 06:17

رائیونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12جنوری۔2015ء) وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف پوری قوم اور پارلیمنٹ کا متحد ہونا خوش آئند اقدام ہے‘ بہت جلد دہشت گردی کے ناسور پر قابو پاکر ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گے‘ آپریشن ضرب عضب سے بے شمار اہم کامیابیاں حاصل ہورہی ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز رائیونڈ جاتی عمرہ میں وزیراعظم نواز شریف سے وزیراعلی شہباز شریف نے ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ شہباز شریف نے وزیراعظم کو پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت سکولوں کی سکیورٹی کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے ناسور پر قابو پاکر ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور ضرب عضب آپریشن میں بے شمار اہم ترین کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں‘ بہت جلد دہشت گردوں کا خاتمہ کرکے قوم کو ایک نیا دہشت گردی سے پاک پاکستان دیں گے۔