حماس نے فرانس میں چارلی ابیڈو پر حملے کی مذمت کردی ،اختلاف رائے پر کسی کو قتل کر دینا کسی بھی صورت میں درست نہیں ، حماس

پیر 12 جنوری 2015 06:12

غزہ شہر( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12جنوری۔2015ء ) فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے فرانس میں چارلی ابیڈو پر حملے کی مذمت کی ہے۔واضح رہے کہ فرانسیسی میگزین چارلی ابیڈو پر دو مسلم نوجوانوں کے حملے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔حماس نے فرانسیسی زبان میں ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چارلی ابیڈو کے پر حملہ قابل مزمت ہے، اختلاف رائے پر کسی کو قتل کر دینا کسی بھی صورت میں درست نہیں ہے۔

انہوں نے اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن ہاو کے اس بیان کو بھی رد کیا جس میں فرانسیسی میگزین پر حملے کو حماس کے اسرائیل پر راکٹ فائر کرنے جیسا قرار دیا تھا۔فلسطینی تنظیم کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حماس نیتن یاہو کے اس بیان کی بھی مذمت کرتی ہے جس میں انہوں بین الاقوامی دہشت گردی اور حماس کی جدوجہد کو جوڑا ہے وہ دونوں کو الگ الگ ہی رکھیں۔

(جاری ہے)

فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے ایک بیان میں کہا کہ صدر محمود عباس نے فرانس کے صدر فرانسو ہولاند سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا تھا اور حملے میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ محمد عباس نے اپنے فرانسیسی ہم منصب کو یقین دہانی کروائی ہے کہ اس دہشت گردی کے حملے میں فلسطینی عوام فرانس کے لوگوں اور قیادت کے ساتھ ہے۔ریاض المالکی نے یہ بھی بتایا کہ مسلم اور مسیحی مذہبی رہنماوں کا ایک وفد جلد فرانس کا دورہ کرکے وہاں کے عوام سے اظہار یکجہتی کرے گا

متعلقہ عنوان :