شدت پسندی کو مسلمانوں سے نہ جوڑیں ،میگزین کے حملے میں دہشتگردوں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فرانسیسی مسلمان کے بھائی کی اپیل

پیر 12 جنوری 2015 06:13

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12جنوری۔2015ء) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہونے والے چارلی ہیبڈو حملے میں دہشت گردوں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فرانسیسی مسلمان پولیس افسر کے بھائی نے ایک جذباتی خطاب میں لوگوں سے برداشت اور بھائی چارہ قائم رکھنے کی اپیل کی ہے۔برطانوی جریدے گارجین کے مطابق پیرس سانحہ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے پولیس اہلکار احمد میرابت کے بھائی مالک میربت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جان قربان کرنے پر اپنے بھائی کو خراج تحسین پیش کیا ۔

(جاری ہے)

مالک نے تمام نسل پرستوں، مخالفین اور اسلاموفوبیا کا شکار لوگوں (اسلام کی مخالفت کرنے والے افراد) کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کو مسلمانوں سے نہ جوڑا جائے کیونکہ پاگل لوگوں کا کوئی رنگ اور مذہب نہیں ہوتا۔انہوں نے مالک مساجد اور کلیساوٴں پر حملوں اور انہیں جلانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تمام افراد کو ایک ہی صف میں کھڑا نہیں کیا جاسکتا ہے۔احمد میرابت کے بھائی نے کہاکہ وہ الجیرین نژاد مسلمان خاندان سے ہیں اور ان کے بھائی کو فرانسیسی پولیس اہلکار ہونے پر فخر تھااحمد میرابت کو چارلی ہیبڈو کے دفتر پر حملے کے وقت جائے وقوعہ کے پاس طلب کیا گیا تھا جہاں وہ دہشت گردوں کی فائرنگ کا نشانہ بنے۔

متعلقہ عنوان :