ٹیکساس ،مریض کے پریشان الحال والد نے مزاحمت کے بعد خود کو پولیس کے حوالے کردیا

پیر 12 جنوری 2015 06:13

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12جنوری۔2015ء)ٹیکساس ہسپتال میں داخل ایک مریض کے پریشان الحال والد نے مزاحمت کے بعد خود کو پولیس کے حوالے کردیا،یہ بات پولیس نے گزشتہ روز بتائی ہے۔پیرس کاؤنٹی کے شیرف آفس نے ایک بیان میں کہا کہ اس شخص نے ہسپتال میں خود کو حوالے کردیا ہے اور ہوسٹن کے عین شمال میں واقع یہ ہسپتال اب محاصرے میں نہیں ہے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں پولیس نے کہا تھا کہ اس شخص نے یرغمالی بنا رکھے ہیں اور وہ مسلح ہوسکتا ہے۔

بعد ازاں اس نے کہا کہ یہ یرغمال بنائے جانے کی صورتحال نہیں ہے اور مذکورہ شخص مسلح نہیں ہے۔پولیس نے بتایا کہ یہ شخص اپنے بیٹے کی حالت کی وجہ سے شدید پریشان تھا۔وہ ٹام ہل ریجنل میڈیکل سنٹر کے انتہائی نگہداشت والے یونٹ میں اپنے بیٹے کے ساتھ تھا۔شیرف کے دفتر نے بتایا کہ ملزم نے کسی ناخوشگوار واقعہ کے بغیر خود کو حوالے کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :