امریکہ میں دہشت گردانہ حملوں کا سنگین خطرہ موجود ہے‘ ڈیموکریٹک سینیٹر ڈیانی فینسٹن

منگل 13 جنوری 2015 08:46

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13جنوری۔2015ء) امریکی سینیٹر نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں بڑے پیمانے پر دہشت گردانہ حملوں کا سنگین خطرہ موجود ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ڈیموکریٹک سینیٹر ڈیانی فینسٹن نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حیران کن حملے صرف یورپ کیلئے ہی خطرہ نہیں بلکہ امریکہ میں دہشت گردوں کے سیل بھی موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ہر خطرے سے نمٹنے کیلئے ہمارے سکیورٹی اداروں کو چوکس اور تیار رہنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سکیورٹی اداروں کو انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ہر طرح کے دہشت گردانہ حملوں سے نمٹنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :