پٹرول کابحران نہیں کمی ضرورہے ،فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزیدکمی کی جائے گی ،شاہدخاقان عباسی،پاکستان نے تمام ممالک سے زیادہ قیمتیں کم کیں،نجی ٹی وی پروگرام میں اظہارخیال

جمعہ 16 جنوری 2015 09:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17جنوری۔2015ء)وفاقی وزیرپٹرولیم شاہدخاقان عباسی نے کہاہے کہ پٹرول کابحران نہیں کمی ضرورہے ،فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزیدکمی کی جائے گی ،پاکستان نے تمام ممالک سے زیادہ قیمتیں کم کیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے شاہدخاقان عباسی نے کہاکہ ملک میں پٹرول کابحران نہیں تاہم کمی ضرورہے ،اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ گیس بندہونے اورپٹرول سستاہونے کے بعدمانگ بڑھ گئی ہے ،اوراستعمال بھی زیادہ ہورہاہے ،اس کے علاوہ ایک بڑی ریفائنری 5روزبندرہنے کے باعث بھی کمی ہوئی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پٹرول کی طلب10،11ہزاریومیہ سے بڑھ کر15ہزارٹن یومیہ سے بھی تجاوزکرچکی ہے اورایک شپ منٹ آنے میں تاخیرہوئی ہے ۔امیدہے کہ آئندہ 10روزمیں یہ مسئلہ حل ہوجائیگا۔انہوں نے کہاکہ یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزیدکمی کی جائے گی دنیاکے ممالک میں پاکستان پہلاملک ہے جس نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کافائدہ عوام کودیا،پاکستان سے زیادہ قیمتیں کم نہیں ہوئیں

متعلقہ عنوان :