وزیراعظم نے سرکاری و نجی اداروں میں کرپشن کے خاتمے اور اس بارے شعور اجاگر کرنے کیلئے احتساب کو تعلیمی نصاب میں بطور مضمون شامل کرنے کی منظوری دیدی

ہفتہ 17 جنوری 2015 07:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17جنوری۔2015ء)وزیراعظم محمد نوازشریف نے سرکاری نجی اداروں میں کرپشن کے خاتمے اور اس حوالے سے لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کیلئے احتساب کو تعلیمی نصاب میں بطور مضمون شامل کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف احتسابی عمل کو مؤثر بنانے اور کرپشن کے خاتمے کے حوالے سے اہم اقدامات کے خواہش مند ہیں،اس سلسلے میں وزیراعظم سیکرٹریٹ کی جانب سے تمام صوبوں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ وہ احتساب کو تعلیمی نصاب میں بطور مضمون شامل کرنے کیلئے اقدامات کریں۔

اس سلسلے میں تمام صوبے، صوبائی وزارت تعلیمات اور دیگر متعلقہ اداروں کی مشاورت سے احتساب کا مضمون مرتب کریں تاکہ نئی نسل میں کرپشن سے متعلق شعور اجاگر کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :