پشاور ، گھنٹہ گھرچوک میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران کرین کے نیچے 3افراددب کرجاں بحق ،ا ہل علاقہ کا واقعہ پرشدیداحتجاج ،کرین پربھی قبضہ کرلیا ،کرین آپریٹراورانتظامیہ کے اہلکارموقع سے فرار، وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا گھنٹہ گھر واقعہ کا سخت نوٹس، انکوائری کی ہدایت،پولیس کرین کے ڈرائیورکوگرفتارکرنے کی کوشش کررہی ہے ،واقعہ کی تحقیقات کریں گے،مشتاق غنی

ہفتہ 17 جنوری 2015 07:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17جنوری۔2015ء)پشاورانتظامیہ کے گھنٹہ گھرچوک میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران کرین کے نیچے 3افراددب کرجاں بحق ہوگئے ،اہل علاقہ نے واقع پرشدیداحتجاج کرتے ہوئے کرین پربھی قبضہ کرلیا،کرین آپریٹراورانتظامیہ کے اہلکارموقع سے فرارہوگئے ،وزیراطلاعات خیبرپختونخواہ مشتاق غنی کاکہناہے کہ پولیس کرین کے ڈرائیورکوگرفتارکرنے کی کوشش کررہی ہے ،واقعہ کی تحقیقات کریں گے۔

جمعہ کی شام پشاورمیں گھنٹہ گھرچوک میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کیاگیا،وہاں پرموجوددکانداروں نے مزاحمت کی اس دوران کچھ دکانوں کے چھپرگرانے کیلئے کرین استعمال کی گئی اوردکانداروں کے احتجاج کے باعث پولیس نے ہوائی فائرنگ کی ،اس موقع پردکانداروں نے پتھراوٴشروع کردیااورکرین آپریٹرکرین کوپیچھے لے جانے لگاتووہاں موجود3افرادکرین کے نیچے آگئے اورموقع پرہی جاں بحق ہوگئے ،اس واقع پرعلاقہ مکین مزیدمشتعل ہوگئے تاہم کرین ڈرائیوراور انتظامیہ کے اہلکارموقع سے غائب ہوگئے اورلاشیں کرین کے نیچے ہی چھوڑگئے ،بعدازاں علاقہ مکینوں نے بھی انتظامیہ کے خلاف احتجاج شروع کردیااورحکومت کے خلاف شدیدنعرے بازی کی ،مظاہرین نے انتظامیہ کی کرین پربھی قبضہ کرلیااورشدیدتوڑپھوڑکی ،واقع کے بعد وزیراطلاعات خیبرپختونخواہ مشتاق غنی نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آپریشن کے دوران پتھراوٴکے باعث کرین ڈرائیورگھبراگیاتھااورکچھ لوگ کرین کے پیچھے چلے گئے تھے جوکرین پیچھے آنے کے باعث 3جاں بحق ہوئے ہیں ،پولیس کرین ڈرائیورکوگرفتارکرنے کی کوشش کررہی ہے ،واقعے کی مزیدتحقیقات بھی کریں گے اورذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء خیبر پختونخواکے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے گھنٹہ گھر پشاور میں تجاوزات مہم کے دوران تین افراد کرین کی زد میں آنے کے المناک واقعہ کا سخت ترین نوٹس لیتے ہوئے اس کی انکوائری کی ہدایت کی ہے انہوں نے واضح کیا کہ قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہمیں کسی بھی صورت قبول نہیں اور اس میں غفلت کے مرتکب افراد کی سخت ترین سرزنش کی جائے گی وزیراعلیٰ نے واقعہ کی اطلاع ملنے پر صوبائی وزراء مشتاق غنی، ضیاء اللہ آفریدی اور شوکت یوسفزئی کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کو فوری جائے حادثہ اور ہسپتال پہنچنے کی ہدایت کی اور واضح کیا کہ احتجاج کرنے والوں کی ہر شکل میں شنوائی ہونی چاہیئے کیونکہ ان پر انتہائی ظلم ہوا ہے انہوں نے اس بات پر افسو س کا اظہار کیا کہ انتظامیہ نے اتنے نازک معاملے میں غفلت کا مظاہرہ کیا کہ اس میں تین قیمتی جانیں چلی گئیں جو کسی صورت قابل برداشت نہیں۔

متعلقہ عنوان :