خورشید شاہ کا سندھ کو وفاقی قابل تقسیم پو سے روینیو اور براہ راست منتقلیوں کی کم وصولی پر تشویش کا اظہا ر، ترقیاتی کاموں کی ست روی سے نہ صرف صوبہ کی عوام بنیادی سہولیات سے محروم بلکہ ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے میں بھی کافی وقت درکار ہوگا، منصوبوں کے اخراجات میں بھی اضافہ ہوگا،اپوزیشن لیڈر کا اجلاس سے خطاب
ہفتہ 17 جنوری 2015 08:05
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17جنوری۔2015ء)وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید احمد شاہ نے سندھ کو وفاقی قابل تقسیم پول (فیڈرل ڈویزبل پول) سے روینیو اور براہ راست منتقلیوں (اسٹریٹ ٹرانسفرز) کی کم وصولی پر اپنی تشویش / خدشات کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے پبلک سیکٹر ڈولمپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت صوبہ سندھ کے ترقیاتی کاموں کے سالانہ مد میں بھی کم رقوم مختص کرنے پر بھی اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترقیاتی کاموں کی ست روی سے نہ صرف صوبہ سندھ کی عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہوگی بلکہ ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے میں بھی کافی وقت درکار ہوگا، جس سے منصوبوں کے اخراجات مین بھی اضافہ ہوگا۔
اس تشویش کا اظہار انہوں نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس صوبہ سندھ کے وفاقی حکومت سے متعلق مالی معاملات پر بحث کے دوراں کیا۔(جاری ہے)
اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ ، رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر ، چیف سیکریٹری سندھ سجاد سلیم ہوتیانہ ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبابندی و ترقیاتی محمد وسیم ، وزیر اعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری علم الدین بلو، صوبائی سیکریٹری خزانہ سہیل راجپوت و دیگر افسران نے اجلاس میں شرکت کی ۔
اجلاس میں مالی معاملات پر تفصیلی غوروغوض کیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء نے ای سی سی کی جانب سے صوبوں سے مشاورت کئے بغیر یکطرفہ فیصلے کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ماڑی پیٹرولیم کی گیس قیمتوں کا تعین کرنے کے طریقہ کار میں ردو بدل کرنے، گیس کے نقصانات کے حدف 4.5سے 9فیصد مقرر کرنے اور ملک سے گندم اور چینی کی برآمد کرنے کے لئے سبسڈی پر خرچ ہونے والی رقم کا 50فیصد صوبوں سے وصول کرنے جیسے فیصلوں کو ناجائز قرار دیا ہے۔ اجلا س میں وفاق سے کہا گیا کہ کاؤنسل آف کامن انٹریسٹ میں حل طلب مسئلوں کو ای سی سی میں نہ پیش کیا جائے۔صوبائی وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ نے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا کہ وفاقی حکومت ہمیشہ صوبہ سندھ کو وفاقی قابل تقسیم پول سے مقررہ حصے سے کم رقوم دیتی ہے مثال دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ گذشتہ مالی سال کے دوراں سندھ حکومت کا حصہ -332 ارب روپے کیا گیا تھا جو بعد میں روائز کر کے 308ارب روپے کئے گئے تھے جن میں سے سندھ کو صرف 291ارب وصول ہوئے جوکہ -17 ارب روپے کم تھے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے گذشتہ مالی سال کے بقایا جات میں سے -12 ارب روپے جاری کیے ہیں جبکہ ابھی بھی وفاقی حکومت کے پاس -5 ارب روپے کے بقایا جات ہیں ۔ اسی طرح رواں مالی کی وصولیوں پر دسمبر 2014 تک سندھ حکومت کو -155 ارب روپے موصول ہونا تھے، جس میں سے ابھی تک -144ارب روپے موصول ہوئے ہیں جوکہ -11 ارب روپے کم ہیں۔انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال میں وفاقی قابل تقسیم پول میں حکومت سندھ کیلئے 381.3 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں اور اس کی ماہانہ اقساط 31.71ارب روپے بنتی ہے لیکن ہمیں جولائی2014 ء میں 13.9 ارب روپے ، اگست میں 21.9 ارب روپے ، ستمبر میں 25.7 ارب روپے ،اکتوبر میں 21.5 ارب روپے ، نومبر میں 32 ارب روپے اور دسمبر 2014میں 29.2 ارب روپے موصول ہوئے۔ انہوں نے واضع کیا کے کسی ایک مہینے میں بھی رقوم کا مقررہ حصہ نہیں دیا گیا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صوبوں کو رقوم کی ماہانہ اقساط جاری کی جائیں تاکہ صوبوں کو اخراجات سے نمٹنے کیلئے کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔رقوم کی سیدھی منتقلیوں کے حوالے سے بحث کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ نے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا کہ اس مد میں حکومت سندھ کو سالانہ مختص کی گئی رقم 82.6 بلین روپے میں50 فیصد یعنی 41.3 ارب روپے کے بجائے سندھ کو -25 ارب روپے موصول جس کے باعث -16 ارب روپے کمی کا سامنا ہے۔ سید مراد علی شاہ نے فورم کو مزید بتایا کہ وفاقی حکومت نے 2011-12 میں شروع کی گئی گیس انفراسٹرکچر ڈولپمینٹ (GIDC ) کے تحت -135 ارب روپے جمع کیے ہیں تاکہ یہ رقم پاک - ایران گیس پاپئپ لائن منصوبے ، دیگر قومی و عالمی گیس ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کی جا سکے مگر وفاقی حکومت کا یہ اقدام پشاور ہائی کورٹ میں چلینج کیا گیا اور عدالت نے اس عمل کو غیر قانونی قرار دی کر جمع کی گئی رقم واپس دینے کا حکم جاری کیا تھا جب کہ سپریم کورٹ نے بھی اس فیصلے کو برقرار رکھا۔ انہوں نے کہا جیسا کہ یہ رقوم انفراڈی صارفین سے وصول کی گئی تھی تاہم ہر صارف کی نشاندہی کرنا اور اسے رقوم واپس کرنا مشکل ہے۔ اس صورت میں وفاق کی جمع کی گئی رقم جی ڈی ایس فارمولہ کے تحت صوبوں کو واپس کر دینی چاہیے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان رقوم سے سندھ کو 70سے 80ارب روپے ملنے ہونگے۔ سید مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت کے اکنامک کوآرڈینیشن کمیٹی (ای سی سی ) کی سفارشات کے تحت گیس (یو ایف جی) (لیکیج ، چوری و نقصانات) کے حجم میں 4.5فیصد سے بڑھا کر 9فیصد کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد یہ معاملہ آرٹیکل 154کے تحت سی سی آئی کے تحت آتا ہے ۔ انہوں نے ای سی سی کے گیس کی قیمیتوں سے متعلق نا معقول فیصلے جس کے تحت سندھ کے ماڑی گیس پیٹرولیم کی قیمتوں کے میکنزم کو لاگت کے فارمولے سے ہٹا کر پیٹرولیم کے ساتھ منسلک کیا گیا کو بھی غیر منصفانہ قرار دیا ۔ انہوں نے قاضی احمد آمری پل کے توسیعی کام پر آنے والی 3ارب روپے کی لاگت سے 50فیصد سندھ حکومت سے چارج کرنے اورچینی اور گندم کی برآمد پر خرچ ہونے والی سبسڈی کا 50فیصد صوبے سے وصول کرنے کے فیصلے کو بھی غیر منصفانہ قرار دیا۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات محمد وسیم نے اجلاس کو پی ڈی ایس پی کے تحت ترقیاتی اسکیموں پر عملدرآمد سے متعلق اجلاس کو بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت پی ایس ڈی پی کے تحت 36مختلف ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کررہی ہے جس پر مجموعی لاگت کا تخمینہ 175بلین روپے ہے مگر ان منصوبوں کی رواں مالی سال کے دوران وفاق سے سالانہ الوکیشن صرف 14 بلین روپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان 14بلین روپے میں سے 6.5بلین روپے جاری کئئے جاچکے ہیں جو کہ 46فیصد بنتا ہے مگر پی ایس ڈی پی کی ترقیاتی اسکیمیں جن پر وفاقی حکومت عملدرآمد کرا رہی ہے ان کی جانب سے فنڈز کے اجراء کی شرح بہت کم یعنی صرف 26 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا دریائے سندھ پر قاضی احمد آمری پل کی تعمیر کا کام سابق صدر آصف علی زرداری کی ہدایت پر شروع کیا گیا تھا اور اس کو مکمل طور پر وفاقی حکومت کی جانب سے فنڈنگ ہونا ہے اور اس پر لاگت کاتخمینہ 4بلین روپے تھا مگر بعد میں صدر صاحب کے حکم پر برج کا روڈ دو لائن سے بڑھا کر 4لائن کر دیا گیا اور اس میں مزید لاگت 3بلین روپے کا اضافہ ہوا۔ اور اب وفاقی حکومت اس پر ہونے والی توسیع کام کی لاگت کی مد میں 50فیصد کا مطالبہ کر رہی ہے جو کہ ان کے مطابق ناا نصافی کی بات ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے ستمبر 2013میں کراچی میں سنگین جرائم کے خلاف شروع کیئے گئے ٹارگیٹیڈ آپریشن کے لئے بھی 10ارب روپے فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا مگر بعد میں وفاقی حکومت نے اس ضمن میں3.7ارب روپے دینے پر اتفاق کیا جن کے لئے ابھی تک منتظر ہین۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے GIDCمیں شئیر سے متعلق انہوں نے وفاقی حکومت کو 16جولائی اور 25ستمبر 2014 کو خطوط تحریر کئے ہیں جن کا ابھی تک کوئی جواب نہیں موصول نہیں ہوا ۔ اسی طرح فیڈرل بور ڈ آف رونیو نے بھی سندھ رونیو بورڈ کے 3ارب روپے کی پوری رقم ابھی تک واپس نہیں دی جو کہ گزشتہ سال غلطی سے ان کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوگئی تھی ۔ اجلاس میں تفصیلی بحث و مباحثے کے بعد ان معاملات کو قومی اسمبلی میں اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ وفاقی قابل تقسیم پول میں سے مقررہ وقت پر رقوم وصول کی جاسکیں ۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ گندم کی برآمد کے غلط فیصلوں کے باعث حکومت سندھ کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا ہے اس حکومت سندھ نے گندم یا چینی کی درآمد پر 50فیصد سبسڈی نہیں دے گی۔ اجلاس میں وفاقی حکومت کی طرف سے سندھ حکومت کو جی آئی ڈی سی میں اس کا حصہ نہ موصول ہونے پر عدالت اعلیٰ سے رجوع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
ہفتہ 17 جنوری 2015 کی مزید خبریں
-
فاسٹ باؤلر جنید خان کے ورلڈ کپ کھیلنے کے قوی امکانات ہیں،ترجمان پی سی بی
-
پاکستان ویمن ٹیم نے سری لنکاکوٹی ٹونٹی میں شکست دیدی ،ثناء میرنے 48رنزکی جارحانہ اننگزکے ساتھ ہیٹرک سمیت 4وکٹیں بھی حاصل کیں
-
وزیراعظم نے سرکاری و نجی اداروں میں کرپشن کے خاتمے اور اس بارے شعور اجاگر کرنے کیلئے احتساب کو تعلیمی نصاب میں بطور مضمون شامل کرنے کی منظوری دیدی
-
اپو زیشن کے شدید احتجا ج کے با وجو د گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ فیس آرڈیننس 2014ء کو قومی اسمبلی سے منظور ،حکومتی اراکین کا ایوان میں جشن ، اپو زیشن کی نعرے بازی‘ ایوان مچھلی منڈی بن گیا،اپوزیشن اراکین ... مزید
-
پیمرا کا اجلاس، قوانین ، قوائد ، لائسنس فیس میں ممکنہ کمی پر غور،شق 13 میں ترمیم کا فیصلہ ، 425کیبل ٹی وی اور میٹرو ون ٹی وی چینل کے لائسنس منسوخ کر نے کی منظوری
-
رحیم یارخان،چنوں گھوٹ میں بم دھماکے باعث 2افرادجاں بحق،15زخمی
-
راولپنڈی،تھانہ صادق آبادکے علاقے میں فائرنگ ، 3افرادجاں بحق،جاں بحق ہونیوالوں میں سیدفیاض ایڈووکیٹ،سیدحمزہ علی صفدر،سیدغازی شیرازی شامل
-
پشاور ، گھنٹہ گھرچوک میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران کرین کے نیچے 3افراددب کرجاں بحق ،ا ہل علاقہ کا واقعہ پرشدیداحتجاج ،کرین پربھی قبضہ کرلیا ،کرین آپریٹراورانتظامیہ کے اہلکارموقع سے فرار، ... مزید
-
طلبا و طالبات کو این سی اے کی ٹریننگ شروع کردی گئی ہے،صوبائی وزیر سماجی بہبود،سکولوں کے سیکورٹی گارڈ ز کو اسلحہ کے لائسینس جاری کرنے کے احکامات حکومت پنجاب نے جاری کردیے ہیں، سکولوں میں قائم آئی ... مزید
-
خورشید شاہ کا سندھ کو وفاقی قابل تقسیم پو سے روینیو اور براہ راست منتقلیوں کی کم وصولی پر تشویش کا اظہا ر، ترقیاتی کاموں کی ست روی سے نہ صرف صوبہ کی عوام بنیادی سہولیات سے محروم بلکہ ترقیاتی منصوبوں ... مزید
-
حاکم زرداری نے ذولفقار بھٹو کی پھانسی پر مٹھائیاں تقسیم کی تھیں ،ممتاز بھٹو،زرداری خودمیر مرتضیٰ بھٹو قتل کیس میں مرکزی ملزم ہے انہوں نے تفتیش میں بہت ساری رکاوٹیں ڈالی ہوئی ہیں ،رہنما مسلم لیگ ... مزید
-
اراکینِ قومی اسمبلی کی انکم ٹیکس کی عدم ادائیگی سے متعلق کمیٹی نے رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کر دی، چار ممبران نے ابھی تک انکم ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کرایا، اسد عمر کی کمیٹی ممبران کے نکتہ نظر پر تحفظات ... مزید
-
پاک فضائیہ کے JF-17تھنڈرز کی اے پی ایس پشاور کے شہداء اورپر عزم طلباء کو منفرد اندا ز میں سلامی، نچلی سطح پر پرواز کرتے ہوئے فضائیہ کے تین تھنڈر طیاروں نے شہداء کو سلامی پیش کی
-
اوگرا کا زائد قیمتیں وصول کرنے پر ایل پی جی کمپنیوں کو بیالیس لاکھ روپے جرمانہ،کمپنیوں نے گزشتہ ماہ ایل پی جی کی مصنوعی قیمتیں بڑھا کر عوام سے بیس ارب روپے زائد لوٹ لئے
-
چین، 24 سال قبل اغوا کئے جانے والا بچہ والد کو مل گیا
-
مریخ سے 11 سال قبل اچانک غائب ہو جانے والا تحقیقاتی روبوٹ مل گیا
-
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو پیرس کے حملہ آوروں سے بڑا دہشت گرد ہے‘ ترکی، فرانس میں ہونے والی دہشت گردی کو اگر نہیں بھول سکتے ہیں تو ہمیں فلسطینیوں کے خلاف صیہونی ریاست کی دہشت گردی کو بھی فراموش ... مزید
-
جرمنی کو متحد رکھتے ہوئے مسلمانوں کے عقائد کی حفاظت کریں گے، انجیلا مرکل، ہمارا آئین تمام مذاہب کے لوگوں کو اپنے عقائد کے مطابق زندگی گزارنے کی آزادی کی حفاظت کرتا ہے،جرمن چانسلر
-
کینیڈا: امام مسجد کو اسلام قبول کرنے والوں سے پریشانی، معمول سے زیادہ تعداد میں غیر مسلموں کا قبول اسلام کرنا ہی ان کی وجہ پریشانی ہے‘امام مسجد
-
لندن سے تعلق رکھنے والے انجینئر نے کاغذ کی مدد سے 100کلو وزنی کشتی تیار کر لی
-
ایران میں ’عارضی شادیوں‘ کے خلاف حکومتی منصوبہ،حکومت آئندہ چند روز میں ایک نئی ویب سائٹ لانچ کرنے والی ہے جس کا مقصد 30برس سے کم عمر نوجوانوں میں دائمی یا مستقل شادیوں کو فروغ دینا ہوگا، ایرا نی ... مزید
-
مذہبی جماعتوں کی اپیل پر گستاخانہ خاکوں کیخلاف احتجاجی مظاہرے، ریلیاں،مظاہرین کی فرانسیسی سفارتخانے کی طرف پیش قدمی ،فرانس کیخلاف نعرے،پولیس کی مظاہرین پر لاٹھی چارج ،شیلنگ،ہوائی فائرنگ،2 صحافی ... مزید
-
پاکستان خطے میں امن کاخواہاں ، اپنی عزت اوربقاء عزیزہے، آرمی چیف ،آپریشن ضرب عضب میں بلاتفریق کارروائی کی جارہی ہے ،واپسی کاکوئی راستہ نہیں ،دہشتگردوں میں ہماراکوئی پسندیدہ نہیں ،انکے کیخلاف ... مزید
-
آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ،بہت سے علاقے خالی کرالئے گئے ،ڈی جی آئی ایس پی آر، اگلے ماہ سے شمالی وزیرستان کے متاثرین کی بحالی کاکام شروع ہوگا، بلوچستان میں کچھ فراری خلفشارپیداکررہے ہیں ، صوبہ ... مزید
-
کالعدم تنظیموں کی معاونت کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی،قومی ایکشن پلان کمیٹی ، کالعدم تنظیموں کی ٹریکنگ کے ذریعے مانیٹرنگ ،انٹرنیٹ منافرت پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی ،انٹرنیٹ پر ... مزید
-
وزیراعظم کا روز مرہ اشیاء کی قیمتیں اور کرایوں میں کمی نہ ہونے پر تشویش کا اظہار،عوام کو پٹرولیم قیمتیں کم ہونے پر ریلیف کے سلسلے میں ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں،چاروں وزرائے اعلیٰ کو ہدایات،پیٹرولیم ... مزید
-
بلوچ علیحدگی پسندوں کو پناہ دینے والے دوست ممالک سے احتجاج کیا ہے ،بلوچستان میں پاکستان کا جھنڈا لہرا دیا ہے‘ علیحدگی پسندی کو ہوا دینے والی قوتوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے‘ علیحدگی پسندوں کی ... مزید
-
وزیراعظم نوازشریف کی روضہ رسول پرحاضری ،پاکستان اورمسلم امہ کی یکجہتی اورخوشحالی کیلئے دعا ،مسجد الحرام میں نماز جمعہ ادا کی،عمرہ کی سعادت حاصل
-
امریکی امداد کے غلط استعمال بارے اطلاعات پر ذمہ داران کیخلاف کارروائی،پاکستان نے امریکہ سے گزشتہ چھ سالوں میں جاری امداد کی تفصیلات طلب کرلیں
-
چینی صدر آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ آئیں گے‘پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے،چین کی مدد سے جاری ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح بھی کریں گے
-
گستاخانہ خاکوں کی اشاعت، تحریک انصاف کا معا ملہ عالمی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ ،عمران خان اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سمیت دیگر عالمی رہنماؤں سے بات کریں گے
-
دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پارلیمنٹ ،عدلیہ اورآزادمیڈیاایک صفحہ پرہیں ،پرویزرشید،خصوصی عدالتوں کاقیام دہشتگردی کے خاتمے کے لئے عمل میں لایاگیا،میڈیاسے گفتگو
-
داعش کی نام نہاد خلافت کو مسترداور دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں،پاکستان،عالمی برادری کو مل کر داعش کو روکنا ہوگا،مشرقی وسطی میں قیام امن کیلئے آزاد فلسطین کا قیام ضروری ہے،شام میں سیاسی عمل کی بحالی ... مزید
-
جاپان حکومت کی پاکستان کی بھرپور امداد کی یقین دہانی، لاکھڑا پاور پراجیکٹ کیلئے 850ملین ڈالر امداد دینے کا وعدہ
-
پٹرو ل کی قلت کا مسئلہ استعمال زیادہ ہونے کی وجہ سے پیش آیا ، خواجہ آصف، حکو مت مسئلے کو حل کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر گفتگو
-
توہین آمیزخاکوں کی اشاعت،حساس اداروں نے حکومت کو فرانسیسی سفارتخانے اورشہریوں کوخطرات بارے آگاہ کر د یا، فرانسیسی باشندوں کی تفصیلات اکٹھی کرناشروع کردیں
-
حکومت کی طرف سے جوڈیشل کمیشن بارے کوئی جواب نہیں دیا گیا،شیریں مزاری،اب پارٹی مجبوراً 18تاریخ سے ایک بار پھر احتجاجی تحریک شروع کر رہی ہے،جس میں حکومت کا چلنا مشکل ہوجائے گا، میڈیا سے گفتگو
-
امریکا میں دو پاکستانی بھائیوں پر امریکی مارشلز کو قتل کرنے کی کوشش کرنے بارے فرد جرم عائد کر دی گئی
-
کپتان مصباح الحق سمیت 9کھلاڑی آج آرمی پبلک سکول پشاور کا دورہ کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.