پنجاب میں پٹرول بحران کی ذمہ دار9آئل مارکیٹنگ کمپنیاں نکلیں

اتوار 18 جنوری 2015 08:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18جنوری۔2015ء)پنجاب میں پٹرول بحران کی ذمہ دار9آئل مارکیٹنگ کمپنیاں نکلیں۔خسارہ کم کرنے کیلئے گزشتہ دو ہفتوں میں11کروڑ لیٹر پٹرول کی درآمد میں کمی کی گئی جبکہ نومبر دسمبر کے دوران ان کمپنیوں اور ریفائنریز کو12ارب خسارہ اٹھانا پڑا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات میں مسلسل کمی کے باعث گزشتہ2ماہ کے دوران آئل کمپنیوں اور ریفائنریز کو12ارب کا نقصان اٹھانا پڑا ہے جسکی وجہ سے9آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے خسارہ کم کرنے کیلئے دسمبر کے آخری دو ہفتوں میں11کروڑ لیٹر پٹرول درآمد میں کمی کی کیونکہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پٹرول خسارے میں متوقع اضافے کا علم تھا جس کے باعث یہ9آئل مارکیٹنگ کمپنیاں اس خسارے کو کم کرنا چاہتی تھیں تاہم وزارت خزانہ اور پٹرولیم کی نرمی کی وجہ سے ان آئل کمپنیوں اور ریفائنریز نے درآمد میں کمی کی ہے

متعلقہ عنوان :