شارجہ کی کمپنی خیبرپختونخوا میں آئل ریفائنری قائم کریگی ،کمپنی کی منصوبے کیلئے 25 کروڑ ڈالر کی ابتدائی سرمایہ کاری کی بھی پیشکش

پیر 19 جنوری 2015 06:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19جنوری۔2015ء ) شارجہ کی تیل اور گیس کی ایک کمپنی نے خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں ایک آئل ریفائنری قائم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔کمپنی نے منصوبے کیلئے پچیس کروڑ ڈالر کی ابتدائی سرمایہ کاری کی بھی پیشکش کی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر ریفائنری یومیہ بیس ہزار بیرل تیل صاف کرے گی جبکہ دوسرے مرحلے میں اس کی استعداد کار چالیس ہزار بیرل یومیہ تک بڑھادی جائے گی۔کمپنی صوبے میں تھرمل بجلی گھر بھی قائم کرے گی۔ یہ بجلی گھر اپنی تکمیل کے بعد پہلے سال کے دوران پچاس میگاواٹ بجلی پیدا کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :