فرانس کی نصف آبادی پیغمبرِ اسلام کے خاکوں کے خلاف، سروے

پیر 19 جنوری 2015 06:38

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19جنوری۔2015ء ) فرانس کی نصف آبادی پیغمبرِ اسلام کے خاکوں کے خلاف ہے، میڈیا رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز ایک عوامی جائزے کے نتائج میں کہا گیا ہے کہ فرانس کی تقریبا نصف آبادی پیغمبرِ اسلام کے خاکوں کی اشاعت کی مخالفت کرتی ہے۔

(جاری ہے)

یہ عوامی جائزے فرانسیسی ہفت روزے شارلی ایبدو پر دہشت گردانہ حملے اور متعدد خاکے بنانے والوں کی ہلاکت کے بعد کیا گیا ہے۔ اس عوامی جائزے کے مطابق فرانسیسی شہریوں کے 42 فیصد نے ایسے کارٹونز کی اشاعت کی مخالفت کی، جو مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا محرک بن سکتے ہیں۔ اس جائزے میں کہا گیا ہے کہ فرانسیسی شہریوں کے نصف نے آزادی اظہار کی حدود متعین کرنے کے حق میں رائے دی