اسحاق ڈارکی جہانگیرترین سے ملاقات،5صفحات پرمشتمل خط حوالے،حکومت جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے تیارہے ،ہماری طرف سے کوئی رکاوٹ نہیں ،3نکات پراختلاف ہے ،امیدہے کہ جلدمعاملات حل ہوجائیں گے ،وزیرخزانہ اسحاق ڈار،موجودہ حالات میں جوڈیشل کمیشن بنناانتہائی اہم ہے ،ملاقاتوں کاسلسلہ جاری رہے گا،اسحاق ڈارکواپنادل بڑاکرناہوگا،جہانگیرترین

منگل 20 جنوری 2015 09:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20جنوری۔2015ء)وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے تحریک انصاف کے رہنماجہانگیرترین سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی ہے ،جہانگیرترین کی رہائش گاہ پرہونے والی ملاقات ،تحریک انصاف اورحکومت کے درمیان جاری مذاکرات کاحصہ تھی،جس میں وزیرخزانہ نے پانچ صفحات پرمشتمل خط جہانگیرترین کے حوالے کیا۔

(جاری ہے)

ملاقات کے بعدمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے اسحاق ڈارنے کہاکہ ہم نیاآرڈیننس بنانے کوتیارہیں ،جہانگیرترین کواپنے موٴقف سے آگاہ کردیا،ہماری طرف سے کوئی رکاوٹ نہیں ،میں نے جہانگیرترین کوخط حوالے کردیا، مذاکرات میں کامیابی کی توقعات ہیں ،تین نکات پراختلاف ہے ،امیدہے کہ اتفاق رائے سے معاملہ حل ہوجائیگا،دونوں طرف سے دل بڑاکرناہوگا،پرامیدرہیں معاملہ حل ہوجائیگا،ہماری طرف سے آزاداورخودمختارجوڈیشل کمیشن بنانے میں کوئی رکاوٹ نہیں۔

تحریک انصاف کے رہنماجہانگیرترین نے کہاکہ موجودہ حالات میں جوڈیشل کمیشن کابنناانتہائی اہم ہے،ابھی مزیدملاقاتیں ہونگی،امیدہے کہ مذاکرات کامیاب ہوں گے،اسحاق ڈارکواپنادل بڑاکرناہوگا ،ڈارصاحب نے ہمارے خط کاتفصیلی جواب دیدیاہے