روس اور ایران کے درمیان نیا دفاعی اور فوجی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا ، دونوں ممالک معاہدے کے تحت تعاون کے فروغ کے لئے مزید اہم اقدامات کرینگے

بدھ 21 جنوری 2015 06:22

تہران( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21جنوری۔2015ء ) ایران اور روس کے درمیان دفاعی فوجی معاہدہ طے پا گیا ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی وزیر دفاع بریگیڈئر جنرل حسین دہقان اور ان کے روسی ہم منصب جنرل سرگئی شوئگیو ایران نے تہران میں دفاعی اور فوجی تعاون کے فروغ کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں معاہدے کے تحت دونوں ممالک مشترکہ مفادات پر مبنی دفاع اور فوجی امور میں تعاون کو فروغ دینگے ۔

(جاری ہے)

دفاعی معاہدے پر دستخط کے موقع پر دونوں ورائے نے عالمی اور علاقائی امن کیلئے مل کر کردار جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :