پٹرول بحران نے اوگرا آفس میں کھلبلی مچادی ، اوگرا چیئرمین کو فارغ کئے جانے کا امکان

بدھ 21 جنوری 2015 06:19

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21جنوری۔2015ء ) پٹرول بحران نے اوگرا آفس میں کھلبلی مچادی ہے اوگرا چیئرمین کو فارغ کئے جانے کا امکان ، کمیٹی کی طرف سے پٹرول بحران کا ذمہ داری براہ راست اوگرا پر ڈالنے کے بعد اوگرا آفس میں کھلبلی مچ گئی ہے اور سعید خان کے استعفے بارے افواہیں شروع ہوگئی ہیں اوگرا کے ممبر آئل گزشتہ نو ماہ سے نہیں ہیں اور پورے آئل سیکٹر پر ایک جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو اس پورے سیکٹر کا اختیار دے دیا گیا ہے اوگرا چیئرمین چہیتے نعمان افضل کو آئل کمپنیوں میں معاملات طے کرنے کا اختیار ہے نعمان افضل چیئرمین کا چہیتا ہے جس کیخلاف سات بار انکوائریاں ہوئیں اور ساتوں بار ان پر الزامات ثابت ہوئے ہیں اوگرا میں عملاً تمام کام ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے کرپٹ مافیا کی طرف سے اہم فائلیں غائب کئے جانے کا امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :