رونالڈو، میسی سے زیادہ ایوارڈ جیتیں گے، زیڈان کا دعویٰ ،رونالڈو اپنے کیریئر کے اختتام پر حریف کھلاڑی میسی سے زیادہ بیلن ڈیور ایوارڈ اپنے نام کر لیں گے، رونالڈو جس طرح کا کھیل پیش کرتے ہیں اس سے لگتا ہے وہ کسی اور سیارے سے آئے ہیں، فرانسیسی فٹبالر

بدھ 21 جنوری 2015 05:32

پیرس( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21جنوری۔2015ء) مشہور فرانسیسی فٹبالر زین الدین زیڈان نے دعویٰ کیا ہے کہ پرتگال کے مشہور زمانہ اسٹار کرسٹیانو رونالڈو مستقبل میں مزید بیلن ڈیور ایوارڈ اپنے نام کریں گے۔انہوں نے فٹبال کی مشہور ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ رونالڈو مزید بیلن ڈیور ایوارڈ جیتیں گے۔یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل ہی 29 سالہ فٹبالر کو زیورخ میں سال 2014 کے بہترین فٹبالر اعزاز سے نوازتے ہوئے بیلن ڈیور ایوارڈ دیا گیا۔

(جاری ہے)

یہ ان کے کیریئر کا تیسرا ایوارڈ تھا اور اب وہ ارجنٹینا کے اسٹار میسی کے چار ایوارڈ سے صرف ایک ایوارڈ کے فاصلے پر ہیں۔زیڈان نے مزید دعویٰ کیا کہ رونالڈو اپنے کیریئر کے اختتام پر حریف کھلاڑی میسی سے زیادہ بیلن ڈیور ایوارڈ اپنے نام کر لیں گے۔انہوں نے کہا کہ رونالڈو جس طرح کا کھیل پیش کرتے ہیں اس سے لگتا ہے کہ وہ کسی اور سیارے سے آئے ہیں، اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو ان کے کھیل میں مزید بہتری آئے گی اور وہ میسی سے زیادہ ایوارڈ جیت لیں گے۔فرانس کو 1998 کا ورلڈ کپ جتواے میں مرکزی کردار ادا کرنے والے 42 سالہ زیڈان ریٹائرمنٹ کے کوچنگ کے شعبے سے وابستہ ہو گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :