میڈیا دہشتگردی کیخلاف پولیس ، فوج اور سول سوسائٹی کی مدد کرے،عبدالقادر بلوچ ، 31 دسمبر 2015ء تک افغان مہاجرین کی واپسی کو یقینی بنایا جائے گا،میڈیا سے گفتگو

جمعرات 22 جنوری 2015 09:12

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22جنوری۔2015ء ) ریاستی اور سرحدی امور کے وزیر عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ میڈیا دہشتگردی کیخلاف پولیس ، فوج اور سول سوسائٹی کی مدد کرے اور 31 دسمبر 2015ء تک افغان مہاجرین کی واپسی کو یقینی بنایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریاستی و سرحدی امور کے وزیر عبدالقادر بلوچ کا کہنا تھا کہ دہشتگرد پورے ملک میں پھیلے ہوئے ہیں دہشتگردی کی جنگ میں میڈیا کا اہم کردار ہے شہروں اور گلیوں میں بھی دہشتگردوں کیخلاف ضرب عضب ہوگی میڈیا کو چاہیے کہ وہ اس دہشتگردی کی جنگ میں پولیس ، فوج اور سول سوسائٹی کی مدد کرے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن ضرب عضب جاری ہے فوج اپنا کام بہترین طریقے سے کرنا جانتی ہے دہشتگردوں کو قبائلی علاقوں میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی دہشتگردی کیخلاف قبائلی عوام کی قربانیاں سب سے زیادہ ہیں قبائلی علاقوں میں 98فیصد لوگ دہشتگردی کیخلاف ہیں قبائلی عوام نے پاکستان کی خاطر اپنے گھر بار چھوڑے ہیں حکومت قبائلی عوام کے نقصان کا ہر صورت ازالہ کرے گی نقل مکانی کرنے والوں کیلئے سو ارب درکار ہونگے پاک ترک سکول کے بچوں نے نقل مکانی کرنے والوں کے لیے ایک کروڑ روپے جمع کئے ہیں جبکہ نقل مکانی کرنیوالے بیس لاکھ لوگوں کی واپسی اور بحالی کیلئے سو ارب روپے درکار ہنگے اس لئے مخیر حضرات نقل مکانی کرنیوالو ں کی مدد میں کردار ادا کریں اور کوشش ہے کہ افغان مہاجرین کی باعزت واپسی ہوسکے ہماری پاکستانی قوم نے افغان مہاجرین کی 35 سال مہمان نوازی کی ہے اور ان کی ہر دکھ سکھ میں شریک ہوکر مہمان نواز قوم ہونے کا ثبوت دیا ہے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تیس دسمبر 2015ء تک افغان مہاجرین ہمارے مہمان ہیں تاہم تاہم اکتیس دسمبر 2015ء تک افغان مہاجرین کی واپسی یقینی بنائینگے ۔