عمران خان کے بوٹی حلال اورشوربہ حرام کی مصداق دہرے معیارہیں ،خورشیدشاہ،تحریک انصاف کاموٴقف درست ہواتوان کے ساتھ سڑکوں پرہوں گے ،1965اور1971ء کی جنگوں میں بھی پٹرول کابحران نہیں ہوا،وزیراعظم ذمہ داری قبول کرلیں ،حکومتی رویہ میں تبدیلی نہ آئی توحکومت مدت پوری نہیں کریگی ،اسحاق ڈارنے سازش کابیان دیکراپنے ساتھ مذاق کیا،نجی ٹی وی کو انٹرویو

جمعرات 22 جنوری 2015 09:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22جنوری۔2015ء)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرسیدخورشیدشاہ نے کہاہے کہ عمران خان کے بوٹی حلال اورشوربہ حرام کی مصداق دہرے معیارہیں ،تحریک انصاف کاموٴقف درست ہواتوان کے ساتھ سڑکوں پرہوں گے ،1965اور1971ء کی جنگوں میں بھی پٹرول کابحران نہیں ہوا،وزیراعظم ذمہ داری قبول کرلیں ،حکومتی رویہ میں تبدیلی نہ آئی توحکومت مدت پوری نہیں کریگی ،اسحاق ڈارنے سازش کابیان دیکراپنے ساتھ مذاق کیا۔

نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں خورشیدشاہ نے کہاکہ عمران خان کے دہرے معیارہیں ،انہوں نے بوٹی حلال اورشوربہ حرام کارویہ اپنارکھاہے ،پیپلزپارٹی حکومت اورتحریک انصاف کے درمیان ثالثی کرانے کیلئے تیارہے ،اگرتحریک انصاف کاموٴقف درست ہواتوہم ان کے ساتھ سڑکوں پرہوں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کراچی آپریشن کے مثبت نتائج آرہے ہیں قوم دہشتگردی کے خلاف متحدہے ،امیدہے دہشتگردی ختم ہوجائے گی ،ہماری جنگ ان لوگوں کے ساتھ ہے جنہوں نے دہشت پھیلارکھی ہے ۔

ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ بلاول بھٹواورآصف زرداری کے درمیان اختلافات کی خبریں درست نہیں ،ماضی میں نوازشریف اورشہبازشریف کے درمیان اختلافات کی خبریں آتی رہیں ۔انہوں نے کہاکہ وزراء کی وزیراعظم تک رسائی نہیں اوروزیراعظم فیصلے خودکرتے ہیں ،اورپارلیمنٹ کی وزراء تک رسائی نہیں ہے ،اگرحکومتی رویئے میں تبدیلی نہیں آئی توحکومت اپنی مدت پوری نہیں کریگی ۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کوپٹرول بحران کی ذمہ داری قبول کرنی چاہئے ،1965اور71ء کی جنگ میں بھی پٹرول کااتنابحران نہٰں ہوا،اس وقت بھی طلب پوری کی گئی ،پٹرول کے بعداب بجلی کابحران آنے والاہے ،حکومت آتھ دن میں بحران پرقابوپالے تواچھی بات ہے اگران کی نیت اچھی ہوتویہ مسئلہ حل ہوسکتاہے ۔انہوں نے کہاکہ پٹرول کے بعداب بجلی کابحران آنے والاہے اسحاق ڈارنے جوبیان دیاہے ۔انہوں نے اپنے ساتھ مذاق کیاہے اس معاملے پرکون سازش کرسکتاہے ۔انہوں نے کہاکہ لوگ بڑے بڑے حادثوں میں اتنے خوفزدہ نہیں ہوتے جتنے معصوم بچوں پرحملے سے خوفزدہ ہوئے ہیں