افغان فورسز کا آپریشن ، 23 طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ‘ 25 شدت پسند زخمی

جمعرات 22 جنوری 2015 09:00

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22جنوری۔2015ء)افغانستان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 23 طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان وزرات داخلہ کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان فورسز نے قندھار‘ قندو اور کپسیا صوبوں میں آپریشن کئے جس کے نتیجے میں 23 طالبان ہلاک جبکہ 25 دیگر زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج نے دس بارودی سرنگیں اور سڑک کنارے نصب بم بھی ناکارہ بنائے ہیں جبکہ بھاری تعداد میں ہتھیار بھی قبضہ میں لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :