سعیداجمل باؤلنگ ایکشن کے ٹیسٹ کیلئے آج بھارت روانہ ہونگے، آف اسپنرکا ٹیسٹ24 جنوری کوچنئی میں شیڈول ہے،ثقلین مشتاق مشتاق ہمراہ ہونگے ، پی سی بی نے سعیداجمل کی معاونت کیلئے انگلینڈ کے بایومکینکل ایکسپرٹ پال ہوراین کی خدمات حاصل کرلی ، ثقلین مشتاق کی رہنمائی میں انہوں نے کڑی محنت کی ہے ، ورلڈ کپ میں عدم شرکت مشکل ترین فیصلہ تھا ، سعید اجمل

جمعرات 22 جنوری 2015 09:52

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22جنوری۔2015ء ) آف اسپنرسعیداجمل باؤلنگ ایکشن کے ری اسسمنٹ کیلئے آج بھارت روانہ ہوں گے، آف اسپنرکا ٹیسٹ24 جنوری کوچنئی میں شیڈول ہے۔

(جاری ہے)

غیرقانونی باؤلنگ ایکشن کے باعث پابندی کی زدمیں آنے والے آف اسپنرسعیداجمل کا آفیشل ری اسسمنٹ چوبیس جنوری کوچنئی میں شیڈول ہے، سعیداجمل ثقلین مشتاق کے ہمراہ آج بھارت روانہ ہوں گے، پی سی بی نے سعیداجمل کی معاونت کیلئے انگلینڈ کے بایومکینکل ایکسپرٹ پال ہوراین کی خدمات حاصل کی ہیں، ہوراین انگلینڈ سے براہ راست چنئی پہنچیں گے۔

سعیداجمل باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ کلئیرکرنے کے حوالے سے خاصے پراعتماد ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ثقلین مشتاق کی رہنمائی میں انہوں نے کڑی محنت کی ہے جس کے حوصلہ افزاء نتائج سامنے آئیں گے، اجمل کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں عدم شرکت ان کے کیرئیرکا مشکل ترین فیصلہ تھا۔

متعلقہ عنوان :