پٹرول بحران پر وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ،آئندہ دو ماہ کیلئے رسد و طلب کا جائزہ لیا گیا ،پٹرول بحران پر عوام کو مشکلات سے دوچار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی ، آئندہ عوام کو پٹرول کی قلت کی کوئی شکایت نہیں ملنی چاہیے ،متعلقہ وزارتیں پٹرول سپلائی بحال رکھنے کیلئے رابطے اور تعاون کو بڑھائیں ،نواز شریف کی ہدایت

جمعہ 23 جنوری 2015 05:57

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23جنوری۔2015ء ) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے پٹرول بحران کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس صدارت کے دوران ہدایات جاری کی ہیں کہ پٹرول کا بحران پیدا کرکے عوام کو مشکلات سے دو چار کرنے والوں کیخلاف سخت ترین کارروائی کی جائے ۔ وزیراعظم کی صدارت میں منعقد ہونے والے ا جلاس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف ، سیکرٹری پانی و بجلی اور سیکرٹری فنانس سمیت دیگر اہم شخصیات نے اجلاس میں شرکت کی ۔

اس موقع پر وزارت پٹرولیم کی جانب سے ملک میں پٹرول کی فراہمی کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی گئی جبکہ فرنس آئل کی فراہمی کے سلسلے میں وزارت پانی و بجلی کی جانب سے کئے گئے اقدامات سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیراعظم نے ہدایات جاری کی ہیں کہ پٹرول کی سپلائی اور ڈیمانڈ کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے اور آئندہ دو ماہ تک پالیسی میں مثبت پیش رفت کی جائے ۔

وزیراعظم نے اس موقع پر تمام متعلقہ وفاقی وزراء کو ہدایات جاری کی گئی کہ وہ پٹرول کی تیز ترین سپلائی کو یقینی بنائیں اس سلسلے میں تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں ۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ پٹرول کی عدم دستیابی کے حوالے سے میڈیا میں آنے والی عوامی شکایات پر کارروائی کریں اور متعلقہ پٹرول پمپس پر سپلائی یقینی بنائی جائے اور پٹرول کے بحران کے حوالے سے منفی تاثر کو ختم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔

وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پٹرول بحران پر عوام کو مشکلات سے دوچار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی ،آئندہ عوام کو پٹرول کی قلت کی کوئی شکایت نہیں ملنی چاہیے ۔ان خیالات کا اظہار جمعرات کے روز وزیر اعظم نے پٹرول بحران کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس میں کیا۔اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف بھی شریک ہوئے جبکہ وزیر پٹرولیم این ایل جی معاملات طے کرنے کے لئے قطرکے دورے پر ہیں جس کی وجہ سے اجلا س میں شریک نہ ہو سکے ۔

اجلاس میں حکام نے وزیر اعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملک میں پٹرول کی قلت پر قابو پالیا گیا اور صورت حال معمول پر ہے۔ اجلاس میں پٹرول کی فراہمی اور طلب و رسد میں تفصیلی غور کیا گیا ۔اجلاس میں آئندہ دو ماہ کیلئے رسد و طلب کا جائزہ لیا گیا ۔وزیر اعظم نواز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ملک میں پٹرول کی قلت کسی صورت نہیں ہونی چاہیے ۔

متعلقہ وزارتیں پٹرول کی سپلائی بحال رکھنے کے لئے روابطہ بہتر بنائیں تا کہ آئندہ ملک میں پٹرول کی قلت نہ ہو۔وزیر اعظم نے کہا کہ میڈیا کے ذریعے عوام کو صورت حال سے بروقت آگاہ رکھا جائے ۔ملک میں پٹرول کی قلت کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔آئندہ عوام کو پٹرول کی قلت کی کوئی شکایت نہیں ہونی چاہیے ،وزارتیں آپس میں رابطے اور تعاون کو بڑھائیں تا کہ پٹرول کی قلت کا مسئلہ نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ پٹرول بحران پر عوام کو مشکلات سے دو چار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :