مصر، حسنی مبارک کے دو بیٹوں کی رہائی کے احکامات جاری

جمعہ 23 جنوری 2015 05:52

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23جنوری۔2015ء)مصرکی ایک عدالت نے سابق صدر حسنی مبارک کے دو بیٹوں کو رہا کرنے کے احکامات دے یے ہیں۔ وکیل صفائی فرید الدیب کے مطابق علاء اور جمال مبارک کے خلاف جاری بدعنوانی کے مقدمے کی سماعت میں التواء کی وجہ سے عدالت نے انہیں فوری رہا کرنے کے لیے کہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ دونوں مقدمہ شروع ہونے سے قبل ہی اپنی سزا بھگت چکے ہیں۔ زشتہ ماہ ایک اپیل کورٹ نے بدعنوانی کے اس مقدمے کی کارروائی دوبارہ سے شروع کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :