اوگرا میں کرپشن کا ایک اور سکینڈل سامنے آگیا ،چیئرمین اوگر نے اے جے ٹیکسٹائل ملز پشاور کیخلاف ساڑھے چار کروڑ ساٹھ لاکھ روپے گیس چوری معاف کردی ،سوئی ناردرن کو گیس چوری کی مد میں ملز سے رقم وصول کرنے سے روک دیا، چیئرمین اوگر کاموقف دینے سے انکار

جمعہ 23 جنوری 2015 05:39

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23جنوری۔2015ء ) اوگرا میں کرپشن کا ایک اور سکینڈل سامنے آگیا ہے ۔ چیئرمین اوگرا سعید احمد خان نے اے جے ٹیکسٹائل ملز پشاور کیخلاف ساڑھے چار کروڑ ساٹھ لاکھ روپے گیس چوری معاف کردی ہے اور سوئی ناردرن کو گیس چوری کی مد میں ملز سے رقم وصول کرنے سے روک رکھاہے اس مقدمہ میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے موجودہ جج اطہر من اللہ پیش ہوئے تھے اور بطور وکیل ملز کے حق میں اوگرا میں دلائل دیئے تھے ۔

(جاری ہے)

ذرائع سے ملنے والی دستاویزات کے مطابق پشاور میں قائم اے جے ٹیکسٹائل ملز کو چار سے چھ کروڑ گیس چوری کرتے ہوئے سوئی ناردرن نے پکڑ لیا تھا چیئرمین ملز محسن عزیز نے ایڈووکیٹ اطہر من اللہ کی وساطت سے اوگرا میں یہ مقدمہ چیلنج کردیا اوگرا چیئرمین نے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے ماتحت افسر سہیل طارق پر دباؤ ڈالا اور یہ چری مقدمہ ختم کردیا سوئی ناردرن نے اس فیصلے کو اوگرا اتھارٹی کے سامنے پیش کردیا اوگرا اتھارٹی میں تین ممبران میں سے دو ممبران نے ٹیکسٹائل ملز کیخلاف فیصلہ دیا اور فیصلہ میں گیس چوری ثابت قرار دیدی لیکن چیئرمین اوگرا نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال فائدہ اٹھاتے ہوئے اس فیصلے پر دستخط نہیں کئے اور یہ فائل ایک سال سے اپنے پاس دبا کر رکھی ہوئی ہے اس حوالے سے جب چیئرمین اوگرا سعید خان کو ایس ایم ایس کے ذریعے موقف کے لیے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اپنا موقف دینے کی ضرورت محسوس نہیں کی ۔