ملک میں آئندہ ہفتے پٹرول بحران پھر پیدا ہونے کا خدشہ

جمعہ 23 جنوری 2015 05:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23جنوری۔2015ء)ملک میں پٹرول بحران پھر پیدا ہونے کا خدشہ،بحران اگلے ہفتے شروع ہوگا،ملک میں پٹرول کا ذخیرہ صرف3دن کا رہ گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا میں پٹرول بحران ہوگا،پٹرول کا ذخیرہ51ہزار ٹن رہ گیا ہے،پمپس کو یومیہ15ہزار ٹن پٹرول فراہم کیا جارہا ہے۔ دو کارگو سے آنے والا70ہزار ٹن پٹرول 31جنوری تک پنجاب پہنچے گا،اس صورتحال میں ذخیرہ ختم ہونے پر پھر بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے