پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی سب سے بڑی دہشت گردی اور انتہا پسندی ہے،ذمہ دار امریکہ اور اس کے حواری ہیں ،سراج الحق ،مغرب کا یہ اقدام دنیا کو تیسری عالمی جنگ کی طرف دھکیل سکتا ہے ا سلامی ممالک کی تنظیم اور اقوام متحدہ نبیوں اور مقدس کتابوں کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف قوانین بنائے ،مسلم ممالک گستاخی کے مرتکب ممالک کی اشیاء کا بائیکاٹ کریں جو بھی شان رسالت یا قرآن پاک کی گستاخی کا مرتکب ہوگا اس کا پیچھا کرتے رہیں گے، اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ملین مارچ سے خطاب
ہفتہ 24 جنوری 2015 09:20
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24جنوری۔2015ء) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی سب سے بڑی دہشت گردی اور انتہا پسندی ہے جس کے ذمہ دار امریکہ اور اس کے حواری ہیں مغرب کا یہ اقدام دنیا کو تیسری عالمی جنگ کی طرف دھکیل سکتا ہے اسلامی ممالک کی تنظیم اور اقوام متحدہ نبیوں اور مقدس کتابوں کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف قوانین بنائے مسلم ممالک گستاخی کے مرتکب ممالک کی اشیاء کا بائیکاٹ کریں جو بھی شان رسالت یا قرآن پاک کی گستاخی کا مرتکب ہوگا اس کا پیچھا کرتے رہیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ملین مارچ سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہاکہ یہ ملین مارچ مغرب کے شدت پسندوں اور انتہا پسندوں کو ایک پیغام ہے کہ مسلمان نبی کریم ﷺ کی محبت میں جان و مال زندگی اور خون کا اخری قطرہ تک قربان کرنے کیلئے تیار ہیں نبی کریمﷺ کی محبت مسلمانوں کی زندگی کا فلسفہ ہے نبی کریم ﷺ صرف مسلمانوں کے نہیں بلکہ قیامت تک پوری انسانیت کے لئے رحمت کا پیغام ہیں انہوں نے انسان کو تہذہب انسانیت محبت اور بھائی چارے کا درس دیا ہے انہوں نے امیر اورغریب کو ایک ہی صف میں کھڑا کر دیاانہوں نے کہا کہ کوئی بھی مسلمان شدت پسند دہشت گرد یا انتہا پسند نہیں ہوسکتا اسلام کسی کو ناحق خون بہانے کی اجازت نہیں دیتا انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت مغرب نے انتہا پسندی کا راستہ اختیار کیاتاکہ دنیا کو تیسری عالمی جنگ کی جانب دھکیل سکے انہوں نے کہاکہ ماضی میں بھی قرآن پاک کی توہین کے واقعات ہوتے رہے اور مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کیلئے مغرب نے کئی قسم کے ہتھکنڈے آزمائے تاکہ مسلمانوں کو اشتعال دلایا جا سکے برہنہ خواتین کی پست پر قرآنی آیات لکھے گئے ملعون سلمان رشدی اورتسلیمہ نسرین کو پناہ دی گئی ناروے میں مساجد کو نذر آتش کیا گیا فرانس میں چالیس ممالک کے سربراہان آزادی اظہار رائے کے نام پر جمع ہوگئے اور چارلی ایبڈو پر حملوں کی مذمت کی مگر ان حکمرانوں کو اسلام کے خلاف مغرب کی سازشیں نظر نہیں آتی ہیں عراق شام مصر لیبیا فلسطین اور افغانستان میں مسلمانوں کی قتل عام پر انسانی حقوق کے نام نہاد علمبرادار خاموش رہتے ہیں انہوں نے کہاکہ امریکہ اور اس کے حواری اسلامی ممالک کو آپس میں لڑا کر انہیں کمزور کرنا چاہتے ہیں فرانس میں حجاب کے نام پر مسلمان خاتون کو قتل کیا جاتا ہے مگر وہاں کے جج اور حکمران خاموش رہتے ہیں یہ کیسی اظہار رائے کی آزادی ہے دنیا میں جنگ اور فساد کی ذمہ دارمغرب کا انتہا پسند حلقہ ہے قرآن پاک کو جلانا مدارس اور مساجد کے خلاف مغرب کا پراپیگنڈہ مسلمانوں کو دہشت گرد ثابت کرنے کی ایک سازش ہے اگر دنیا میں آمن قائم کرنا ہے تو اقوام متحدہ اور او آئی سی کی سطح پر قانون سازی کی ضرورت ہے جس میں تمام مقدش کتابوں اور ہستیوں کی گستاخی کو جرم قرار دیا جائے انہوں نے کہاکہ آج کے مارچ میں شرکت کیلئے تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو دعوت دی تھی اور یہ ملک کے سربراہ کا حق ہے کہ وہ ایسے احتجاج کی سربراہی کرے اگر ہمارے حکمران خاموش رہیں گے تو عوام مجبور ہوکر سڑکوں پر احتجاج کرے گی انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیامیں توہین امیر خاکوں کے خلاف احتجاج ہو رہا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ پوری مسلم دنیا جاگ چکی ہے ہم فرانس ڈنمارک اور دیگر مغربی ممالک پر واضح کردینا چاہتے ہیں کہ جو ملک بھی شان رسالت میں گستاخی کرے گا مسلمان اس کا پیچھا کرتے رہیں گے انہوں نے امت مسلمہ سے اپیل کی کہ ایسے تمام ممالک کی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں جو شان رسالت میں گستاخی کے مرتکب ہوں یا ایسے عناصر کی حمایت کرتے ہوں انہوں نے کہاکہ جب تک پاکستان میں اسلامی نظام کا قیام عمل میں نہیں لایاجاتا اس وقت تک ہمارے مسائل حل نہیں ہوسکتے ملک کے جوان یہ عہد کریں کہ وہ ملک میں اسلامی نظام کے قیام کیلئے جدوجہد کریں گے انہوں نے امریکی صدر باراک اوباما کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ سن لو تمہارے دانشور کہتے ہیں کہ صلیبی جنگوں کا اغاز ہوچکا ہے اگر یہ صحیح ہے تو تم بھی صلاح الدین ایوبی کا انتظار کرواسلامی ممالک میں ہونے والی دہشت گردی کی ذمہ دار امریکہ اور اس کے حواری ہیں عالم اسلام کے حکمران مغرب کی سازشوں کو سمجھیں اور ان کے خلاف امت مسلمہ کو متحد کریں ۔
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
ہفتہ 24 جنوری 2015 کی مزید خبریں
-
آئی سی سی قوانین میں تبدیلی ،پابندی کا شکار محمد عامر کی آئندہ ماہ کرکٹ میں واپسی کے امکانات روشن ، ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل سکتی ہے ،آئی سی سی نے محمد عامر سے ایک انٹرویو بھی لے لیا
-
مسلم لیگ ن ، سینٹ انتخابات کے لئے امیدواروں سے درخواستیں طلب ،50ہزارفیس بھی مقرر،تحریک انصاف بھی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے تیار،امیدواروں پرغورشروع کردیا
-
نیب پاکستان میں انسداد بدعنوانی کا سب سے بڑا ادارہ ہے ،قمر زمان چوہدری،ادارے کو آگاہی کے جامع طرز عمل، انسداد اور انفورسمنٹ کے ذریعے کرپشن کے خاتمہ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، بدعنوان عناصر اور اشتہاری ... مزید
-
لاوڈ سپیکر کے غلط استعمال پر پنجاب میں 2873 مقدمات1471 افراد گرفتار،گرفتار شدگان میں زیادہ تعداد مختلف مسلک اور مذہبی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی ہے،رپورٹ
-
ایف آئی اے پنجاب کا چھاپہ، انسانی سمگلنگ میں انتہائی مطلوب ریڈبک کا حامل منڈی بہاؤ الدین کا رہائشی گرفتار ، اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل کے حوالے
-
سپریم جوڈیشل کمیشن نے آیڈیٹر جنرل پاکستان اختر بلند رانا کے خلاف سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے دائر کردہ ریفرنس پر سیکرٹری و ڈپٹی سیکرٹری قومی اسمبلی کے بیانات و جرح بھی مکمل کرلی ، بقیہ گواہان پر ... مزید
-
سینیٹ مشترکہ قائمہ کمیٹیوں کا اجلاس، وزیر خزانہ اور پانی و بجلی کی طرف سے شرکت نہ کرنے کے خلاف اپوزیشن اور ن لیگ کے سینیٹرز کا احتجاجاً واک آؤٹ ، وزراء کے رویئے پر افسوس کا اظہار،واک آؤٹ میں حکومتی ... مزید
-
سینٹ کی مشترکہ کمیٹیوں کے اجلاس میں وزیر مملکت عابد شیر علی اور سینیٹر زاہد خان کے درمیان جھڑپ، سینیٹر زاہد خان نے وزیر مملکت عابد شیر علی کے اجلاس میں شرکت کرنے اور خطاب پر بحث کرنے سے روک دیا ،سینیٹرنسرین ... مزید
-
ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں 15 روپے فی کلو کمی،نوٹیفکیشن جاری
-
اسلام آبادہائیکورٹ نے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل میں گرفتار ممتاز قادری کیس کو آئندہ ہفتے میں سماعت کے لیے فکس کرتے ہوئے باقاعاعدہ ڈویژن بینچ بھی تشکیل دے دیا
-
نیپرا نے ”کے الیکٹرک“ پرایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا،کے الیکٹرک منظور شدہ ٹیرف کے علاوہ کسی بھی مد میں صارفین سے اضافی پیسے وصول کرنے کی مجاز نہیں، نیپرا
-
سعودی عرب: شہزادہ محمد بن نائف نائب ولی عہد مقرر ،شہزادہ محمد بن سلمان سعودی وزیر دفاع مقرر،ولی عہد شہزادہ مقرن سعودی عرب کے بانی عبدالعزیز السعود کے سب سے چھوٹے بیٹے ہیں
-
فرانس میں ایک مراکشی نژاد فرانسیسی شہری کی شہریت منسوخ
-
شام ، دمشق میں فضائیہ کی بمباری، 6 بچوں سمیت 32 افراد ہلاک، حکومت مخالف گروہ جمعہ کی نماز کے بعد علاقے میں جمع تھا کہ فضائیہ نے بمباری کردی،حکام
-
امریکہ کے نئے تجارتی معاہدے، ڈیموکریٹس کی عدم دلچسپی ، تجارتی معاہدوں کے تحت امریکہ میں ایسی ارزاں مصنوعات درآمد ہوں گی جنھیں اْن غیرملکی محنت کشوں نے بنایا ہے جنھیں مناسب اجرت ادا نہیں کی جاتی،ڈیموکریٹس
-
میکسیکو،بس الٹنے اور آگ لگنے سے 16افراد ہلاک
-
بھارت،عدالت میں بم دھماکہ،دوافرادہلاک ،14زخمی
-
تھائی پارلیمنٹ میں سابق وزیر اعظم ینگ لک شینا وترا کے مواخدے کی قرارداد منظور،220رکنی اسمبلی میں 190ارکان نے مئواخذے کے حق میں ووٹ دیا
-
دہشت گردوں کواسلام کا نمائندہ نہ بننے دیں،آیت اللہ خامنہ ای ،مغرب کے نوجوانوں متعصب رویوں پر کان دھرنے کی بجائے قرآن پڑھیں،ایرانی رہبر اعلیٰ کا خط
-
سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ، تاریخی قبرستان میں سپرد خاک، وزیرا عظم نواز شریف ، شہباز شریف،طارق فاطمی اور دیگر پاکستانی حکام کے علاوہ عالمی رہنماوں کی شرکت،تعزیتی تقریب ... مزید
-
پشاورجیساواقعہ تاریخ میں کہیں نہیں ملتا، اے پی ایس کی پرنسپل قابل تعریف ہے ،جان کیری،شاہ عبداللہ نے دہشتگردی کے خاتمے میں اہم کرداراداکیا،ان کی موت پردکھ ہوا،داعش سے کسی ایک ملک نہیں بلکہ پوری ... مزید
-
پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ناقابل قبول ہیں‘ باراک اوبامہ، واضح کر چکے ممبئی حملوں کے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے‘ دہشت گرد ہم سب کیلئے سنگین خطرہ ہیں،انٹرویو
-
وفاقی حکومت کا جماعت الدعوة کوچندہ اکٹھاکرنے سے روکنے پر غور
-
دہشت گردوں کو ملک کے کسی کونے میں چھپنے نہیں دیں گے ،وزیر اعظم نواز شریف،بلوچستان حکومت صوبے میں طرز حکومت کو بہتر سے بہتر بنائے، صوبے میں گڈ گورننس کے نفاذ کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں، وفاقی ... مزید
-
ای سی سی نے بارہ لاکھ ٹن اضافی گندم برآمد کرنے اور شمالی وزیرستان کے متاثرین کو تیس ہزار ٹن گندم فراہم کرنے کی منظوری دے دی ، گندم سے بننے والی اشیاء پر پابندی کا فیصلہ،بجلی کے شعبے میں پرائیویٹ سیکٹر ... مزید
-
سینیٹ انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے،عمران خان ،مسلم لیگ (ن) نے کرپشن میں زرداری حکومت کے ریکارڈ بھی توڑ دیئے،ملک میں جمہوریت نہیں بلکہ بادشاہت ہے۔ جوڈیشل کمیشن کے قیام تک اسمبلیوں میں جانے کا ارادہ ... مزید
-
سابق جانشین کی پالیسیاں قائم رکھی جائینگی‘ شاہ سلمان بن عبدالعزیز،یورپی اور مغربی ممالک سے معتدل رویہ اختیار کیا جانا چاہئے‘سعودی عرب دنیا بھر میں امن کیلئے اپنا مثبت کردار اد اکرتا رہے گا،سعو ... مزید
-
عمران خان نے افتخار چوہدری کے ہتک عزت کے دعویٰ کا جواب تیار کرلیا ،پی ٹی آئی کے وکلاء پیر کو ضلعی عدالت کے پاس داخل کرائیں گے
-
سعودی فرماں رواں شاہ عبداللہ کے انتقال پر اظہار تعزیت، پرویز مشرف نے سعودی عرب جانے کے لئے وزارت داخلہ میں درخواست جمع کرادی
-
تحریک انصاف کے اراکین پنجاب اسمبلی کاسینٹ انتخابات میں حصہ لینے کا امکا ن ، عامر کیانی اور اعجاز چوہدری کو الیکشن لڑانے کے لئے عمران خان کو قائل کرنے کی حکمت عملی بھی تیار کرلی گئی
-
نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد، دیگر صوبوں کے مقابلے میں پنجاب بازی لے گیا، اب تک ملک بھر میں بیس افراد کو پھانسی پر لٹکایا گیا پنجاب میں چودہ ، سندھ میں پانچ اور کے پی کے میں ایک دہشتگرد شامل،دہشت ... مزید
-
حکومت نے اکیسویں ترمیم کی منظوری کے بعد دہشتگردی کے انتہائی اہم مقدمات کی فہرستیں تیار کرلیں،سابق وفاقی وزیر اقلیتی امور شہباز بھٹی قتل کیس ، ملالہ یوسفزئی حملہ کیس ،سکردو بیس کیمپ اور دیگر اہم ... مزید
-
اسلام آباد، سینٹ کی تین قائمہ کمیٹیوں کا پٹرول بحران کا جائزہ لینے اور ذمہ داروں کے تعین کیلئے اہم اجلاس ،بحران کی ذمہ دار اوگرا نہیں ہے ،چیئرمین اوگرا، بحران پٹرول کی طلب میں اضافہ سے پیدا ہوا ہے ... مزید
-
این اے 122 میں دھاندلی نہیں بد انتظامی ہوئی ہے ،احسن اقبال،پی ٹی آئی سے معاملات طے پا گئے تو 24 گھنٹوں میں جویشل بن جائیگا،حکومت مدارس کا احترام کرتی ہے، مدارس کیخلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی ... مزید
-
پاکستان عوامی تحریک کی سنٹرل ورکنگ کونسل کا ہنگامی اجلاس،مولانا فضل الرحمن دہشت گردوں،انتہا پسندوں کی وکالت بند کر دیں ،عوامی تحریک،وزیر اعظم کابینہ میں بیٹھے دہشت گردوں کے حامیوں اور اپنے اتحادیوں ... مزید
-
پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی سب سے بڑی دہشت گردی اور انتہا پسندی ہے،ذمہ دار امریکہ اور اس کے حواری ہیں ،سراج الحق ،مغرب کا یہ اقدام دنیا کو تیسری عالمی جنگ کی طرف دھکیل سکتا ہے ا سلامی ممالک کی تنظیم ... مزید
-
سلام آباد ہائیکورٹ کے وفاقی وزارتوں اور مختلف محکموں وذیلی اداروں کے سنٹرل سلیکشن بورڈ کے متعلقہ کیسز کی پروموشن کے لیے سیکرٹر ی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کوکیسز کی سماعتوں کے لیے سپریم کورٹ وعدالت عالیہ ... مزید
-
چیئرمین نیب تقرری کیس،سپریم کورٹ نے وزیراعظم نوازشریف اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کیخلاف توہین عدالت کی درخواستیں خارج کردیں
-
پاکستان علماء کونسل کی اپیل پرملک بھر میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف ”یوم مذمت “منایا گیا، خاکے بنانے والے مختلف مذاہب اور تہذیبوں کے درمیان تصادم کروانا کرنا چاہتے ہیں ، حافظ محمد طاہر محمود ... مزید
-
جماعت الدعوة پر کوئی پابند ی نہیں، اثاثے منجمد کر دئے گئے ہیں ،عبدالباسط،قوام متحدہ کی قرار داد کے مطابق جماعت الدعوة اراکین کی نقل و حرکت محدود کر دی گئی،ہم اقوام متحدہ کی قرارداد پر عمل درآمد کر ... مزید
-
پیپلزپارٹی کے اندر اختلافات نہیں‘ بے نظیر کی وصیت کے حوالے سے افواہیں پھیلائی جارہی ہیں‘ صدر زرداری اور بلاول بھٹو زرداری ایک ہی ٹرین کے مسافر ہیں، جہانگیر بدر،سندھ میں تحریک انصاف کے استعفے منظور ... مزید
-
2013ء کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے ،اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں ، اعتزازاحسن ، افتخارچوہدری ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرزکے پاس تین گھنٹے موجودرہنے کی وضاحت کریں ،آصف زرداری زیرک شخص ہیں ،ان کی سیاست میں ... مزید
-
وزیراعظم نوازشریف شاہ عبداللہ کی نمازجنازہ میں شرکت کے بعدوطن واپس پہنچ گئے،وزیراعظم کاشاہ سلمان اورشہزادہ مقرن کیلئے نیک خواہشات کااظہار
-
چین دو سویلین جوہری ری ایکٹر پاکستان میں تعمیر کر رہا ہے،برطانوی جریدے کا دعو ی ، پاکستان کو جوہری بم حاصل کرنے میں چین سے مدد ملی ، بیجنگ سب سے زیادہ فوجی سازوسامان پاکستا ن کو فراہم کرتا ہے۔ اب ... مزید
-
بھارت فروری میں 20 ہزار پاکستانیوں کوطویل مدتی ویزے دیگا ،ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں 19سے20فروری کو اس سلسلے میں ایک خصوصی کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا جہا ں پاکستانی سندھیوں کو بھا رتی شہریت ... مزید
-
عمران خان کی جدہ میں پریس کانفرنس ،پرویز رشیداور خواجہ سعد رفیق کی شدید تنقید،عمران خان اللہ کے گھر میں اپنے لئے سچ بولنے کی دعا کریں ،عمران عمرہ کی ادائیگی کیلئے گئے ہیں،اپنی عبادت پر توجہ دیں،شاہ ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.