آئی سی سی قوانین میں تبدیلی ،پابندی کا شکار محمد عامر کی آئندہ ماہ کرکٹ میں واپسی کے امکانات روشن ، ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل سکتی ہے ،آئی سی سی نے محمد عامر سے ایک انٹرویو بھی لے لیا

ہفتہ 24 جنوری 2015 08:37

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24جنوری۔2015ء ) آئی سی سی کی جانب سے قوانین میں تبدیلی کے بعد پابندی کا شکار فاسٹ باوٴلر محمد عامر کی آئندہ ماہ کرکٹ میں واپسی ہوسکتی ہے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل سکتی ہے ۔آئی سی سی کرپشن سے متعلق اپنے قوانین کو تبدیل کرنے پر غور کررہا ہے جن کا فائدہ عامر کو ہوسکتا ہے۔عامر اور آصف کے ساتھ ساتھ اس وقت کے قومی ٹیم کے سلمان بٹ پر چار سال قبل دورہ انگلینڈ کے دوران لارڈز ٹیسٹ میں الزام عائد کیا گیا تھا انہوں نے جان بوجھ کر پیسوں کے لیے نوبال کیں۔

(جاری ہے)

آئی سی سی نے 2011 میں ان پر پابندی عائد کردی تھی لیکن پابندی لگانے والے ج نے اس قانون پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے آئی سی سی سے اس پر نظرثانی کا مطالبہ کیا تھا۔اسپاٹ فکسنگ الزامات ثابت ہونے پر عامر پر پانچ سال، سلمان بٹ پر دس سال اور آصف پر سات سال پابندی لگائی گئی تھی جبکہ تینوں کو جیل کی ہوا بھی کھانی پڑی تھی۔ واضح رہے کہ محمد عامر کی پانچ سال کی سزا اس سال اگست میں پوری ہونے والی ہے ایک نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ دنوں آئی سی سی نے محمد عامر سے ایک انٹرویو بھی لیا ہے

متعلقہ عنوان :