دہشت گردی کی جنگ کے خاتمے کیلئے عالمی برادری کا تعاون ضروری ہے ،آرمی چیف ،چین کی اعلیٰ سیاسی قیادت کی حمایت پر شکر گزار ہیں، دنیا بدلتی ہوئی صورتحال بارے سنجیدگی سے سوچے، جنرل راحیل شریف کی دورہ چین کے تیسرے روز سیاسی قیادت سے ملاقاتیں ، ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

منگل 27 جنوری 2015 08:16

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27جنوری۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی جنگ کے خاتمے کے لئے عالمی برادری کا تعاون ضروری ہے چین کی اعلیٰ سیاسی قیادت کی حمایت پر شکر گزار ہیں دنیا بدلتی ہوئی صورتحال بارے سنجیدگی سے سوچے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چین کے دورے کے تیسرے روز چین کی سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کیں ۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے چین کی پیپلز کونسل کے رہنماء یوژنگ شینگ سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا چیئرمین پیپلز کونسل نے اس بات کا یقین دلایا کہ پاک چین تعلقات پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کریں گے پاکستان اور چین کے تعلقات دنیا کے لیے ایک مثال ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے عوام بھی ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ ہیں پاکستان اور چین کی منزل ایک ہے پاکستان کے تحفظات چین کے تحفظات تحفظات ہیں اور پاکستان چین کا سب سے قابل اعتماد دو ست ہے ہم پاکستان کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہیں گے انہوں نے کہا کہ چین کی حکومت اور عوام ہر لحاظ سے پاکستان کی مدد کریں گے آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی آزمائش کی ہر گھڑی پر پوری اتری ہے دنیا بدلتی ہوئی صورتحال کے بارے میں سنجیدگی سے سوچے چین کی اعلیٰ سیاسی قیادت کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہیں آرمی چیف نے چین کی پولیٹکل بیورو کی رکن مسن ہنیگ سے بھی ملاقات ہوئی مس ہنیگ کا کہنا تھا کہ چین کی افراد کی بجائے پاکستان سے دوستی ہے پاکستان کے تحفظات چین کے تحفظات ہیں آرمی چیف نے چینی وزیر سے بھی ملاقات کی۔