سیکورٹی فورسز کی دہشتگردوں کے خلاف کاروائیاں، 91دہشتگردہلاک ، 10گرفتار

بدھ 28 جنوری 2015 08:39

خیبرایجنسی،میران شاہ ،ڈی آئی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28جنوری۔2015ء)شمالی و زیرستان ،خیبرایجنسی اورڈی آئی خان میں دہشتگردوں کے خلاف مختلف کارروائیوں میں 91دہشتگردہلاک متعددزخمی ،10کوحراست میں لے لیاگیا،7گاڑیاں ،اسلحہ ڈپواورمتعددٹھکانے تباہ کردیئے گئے ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آرکے مطابق منگل کے روزشمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں فورسزنے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کوجٹ طیاروں کے ذریعے نشانہ بنایا،جس میں 75دہشتگردہلاک اورمتعددزخمی ہوگئے ،اس کارروائی کے دوران دہشتگردوں کی بارودسے بھری 7گاڑیاں ،ایک اسلحہ ڈپواور6ٹھکانے تباہ کئے گئے ،دتہ خیل میں رات کے وقت ایک اورفضائی کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے متعددٹھکانے تباہ کردیئے گئے اس کارروائی میں مزید23دہشتگردمارے گئے ۔

دوسری جانب خیبرایجنسی میں جاری آپریشن خیبرون میں فورسزکی ایک کارروائی میں 10دہشتگردمارے گئے اورمتعددزخمی بھی ہوئے ادھرڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کوٹ سلطان میں فورسزکے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کاتبادلہ ہواجس میں 5دہشتگردہلاک ہوئے ۔ہلاک ہونے والے2دہشتگردخودکش بمبارتھے جنہوں نے سرچ آپریشن کے دوران اپنے آپ کودھماکے سے اڑالیا،مارے جانے والے دہشتگردوں میں غیرملکی بھی شامل ہیں