شیخ رشید احمد کی ڈاکٹر طاہر القادری سے مدینہ المنورہ میں ملاقات،جب تک یہ حکمران مسلط رہیں گے بحران آتے رہیں گے ،دہشت گردی بھی ختم نہیں ہو گی،ڈاکٹر طاہر القادری، دونوں رہنماؤں کا ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال

بدھ 28 جنوری 2015 08:55

اسلام آباد/مدینہ منورہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28جنوری۔2015ء)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمدکی ملاقات،ملک کی مجموعی سیاسی وامن وامان کی صورتحال پرتبادلہ خیال ،ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہاہے کہ موجودہ حکمرانوں میں ملک کوچلانے کی اہلیت نہیں ،بحران پربحران جنم لے رہے ہیں ،حالیہ صورتحال نے میاں برادران کی اہلیت کاپول کھول دیاہے جبکہ شیخ رشیدنے کہاہے کہ قائدعوامی تحریک کے پاکستان میں منتظرہیں ،موجودہ صورتحال میں متحدہوکرچلناہوگا۔

باوثوق ذرائع نے خبر رساں ادارے کوبتایاکہ منگل کی شام قائدعوامی تحریک ڈاکٹرطاہرالقادری سے رات کے کھانے کے میزپرعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمدنے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات سعودی عرب کے شہرمدینہ منورہ میں ہوئی،ملاقات کے دوران دونوں رہنماوٴں نے ملک کی مجموعی امن وامان وسیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہاکہ ملک نااہل حکمرانوں کی وجہ سے بحران دربحران کاشکارہے ۔

انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے بعدپٹرولیم بحران اوراب بجلی کابریک ڈاوٴن حکمرانوں کی نااہلی کاثبوت ہے ،جس سے ثابت ہوتاہے کہ حکمرانوں میں ملک چلانے کی صلاحیت ہی نہیں ۔اس موقع پرعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے کہاکہ ڈاکٹرطاہرالقادری کی صحت یابی کیلئے دعاگوہیں اوران کے پاکستان میں منتظرہیں ۔شیخ رشیدنے کہاکہ موجودہ صورتحال میں ہمیں اتحادکے ساتھ آگے بڑھناہوگا۔ملاقات کے دوران دیگراموربھی زیربحث آئے

متعلقہ عنوان :