آرمی چیف نے شاہ عبداللہ کی وفات کو عالمی سانحہ قرار دے دیا،جنرل راحیل شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سعودی سفارت خانے آمد،قائم مقام سعودی سفیر سے شاہ عبد اللہ کی وفات پر تعزیت کی ،شاہ عبد اللہ پاکستان کے ایک عظیم دوست تھے، دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام سعودی عوام کے ساتھ ہے ، آرمی چیف

جمعرات 29 جنوری 2015 09:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29جنوری۔2015ء)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شاہ عبد اللہ کی وفات کو عالمی سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ عبد اللہ بن عبدالعزیز پاکستان کے عظیم دوست تھے ،پاکستانی عوام دکھ کی اس گھڑی میں سعودی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز آرمی چیف جنرل راحیل شریف سعودی سفارت خانے کا دورہ کیا ۔

سعودی عرب کے قائم مقام ہائی کمشنر جام الخالدی نے آرمی چیف کا استقبال کیا ۔اس موقع پر آرمی چیف نے شاہ عبد اللہ بن عبد العزیز کی وفات پر تعزیت کی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کئے ۔آرمی جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ شاہ عبد اللہ کی وفات ایک عالمی سانحہ ہے شاہ عبد اللہ نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا وہ پاکستان کے ایک سچے اور ہمدرد دوست تھے ان کی وفات سے پاکستان ایک سچے دوست سے محروم ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے کہا کہ شاہ عبد اللہ کی وفات پرپاکستانی عوام دکھ اس گھڑی میں سعودی عوام کے ساتھ ہے ۔دریں اثناء وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی سعودی سفارت خانے آئے اور انہوں نے شاہ عبدا للہ کی وفات پر قائم مقام سعودی سفیر سے تعزیت کی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثر ات قلمبند کئے ۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مرحوم شاہ عبداللہ عالم اسلام کے دلیر رہنما تھے اور پاکستان کی ہر مشکل گھڑی میں بھرپور مدد کی ہے ان کی رحلت سے پاکستان ایک مخلص دوست سے محروم ہو گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سعودی سفارت خانے میں مرحوم شاہ عبداللہ کی وفات پر تعزیت کے موقع پر سعودی سفارت خانے کے ناظم الامورسے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے مرحوم شاہ عبداللہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم نے پوری دنیا میں اسلام کے امن اور محبت کا پیغام پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا اور دنیا کے سامنے اسلا م کا اصل چہرہ پیش کیا ان کا نام تاریخ میں سنہری الفاظ سے لکھا جائے گا انہوں نے کہاکہ مرحوم نے ہر مشکل موقع پر پاکستان کی بھرپور مدد کی ہے اور پاکستانی قوم ان کی رحلت سے غمزدہ ہے اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ سے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے