”یوٹرن کے بادشاہ نے ایک اور یوٹرن لے لیا“پرویز رشید،عمران نے لوکل کمیشن پر اعتماد اور اس کی تعریف کی ،فیصلہ حق میں نہیں آیا تو تنقید شروع کر دی،سربراہ پی ٹی آئی ایسا کمیشن اور عدلیہ چاہتے ہیں جو اس کے حق میں فیصلے کرے، وزیر اطلاعات

جمعرات 29 جنوری 2015 09:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29جنوری۔2015ء)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ یوٹرن کے بادشاہ نے ایک اور یوٹرن لے لیا ہے ۔ این اے 122 کے حوالے سے بنائے گئے لوکل کمیشن کی پہلے تعریف کرتے رہے اور اب تنقید کررہے ہیں ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ عمران خان نے جس لوکل کمیشن پر اعتماد کا اظہار کیا تھا اسی پر تنقید کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو وہی کمیشن اور عدلیہ پسند ہے جو اس کے حق میں فیصلے دے۔پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان ہمیشہ یوٹرن لیتے رہے ہیں اور آج بھی بھی ایک اوریو ٹرن لے لیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے تین پریس کانفرنسوں میں لوکل کمیشن اور ٹریبونل پر اعتماد اور تعریف کر چکے ہیں اور آج ان کے خلاف فیصلے آیا ہے تو اسی کے خلاف تنقید کررہے ہیں اور لوکل کمیشن کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو یوٹرن لینے کی بجائے اپنا ہی عدلیہ اور کمیشن بنا لینا چاہیے جو ہر فیصلے ان کے حق میں کرے۔