عمران خان سے شیخ رشید کی بنی گالہ میں ملاقات، انتخابات دھاندلی اور سینٹ الیکشن کے امور پر غور

منگل 3 فروری 2015 09:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3فروری۔2015ء)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے شیخ رشید کی ہونے والی ملاقات میں عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کے سامنے اٹھائے جانے والے مطالبات سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

پیر کے روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بنی گالہ میں ملاقات کی اور ملاقات میں این اے 122 کی دھاندلی بارے تحقیقات سامنے آنے پر حکومت کے خلاف احتجاجی حکمت عملی پر غور کیا جبکہ سینٹ انتخابات میں حصہ لینے کے امور بھی زیر غور آئے اس کے علاوہ عمران خان نے شیخ رشید کو چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا خان کے ساتھ ہونے والی ملاقات سے بھی آگاہ کیا۔