پاک بھارت انڈس واٹر کمیشن کا اجلاس ، پاکستان کا رتلی ڈیم کے خلاف احتجاج، ڈیزائن میں تبدیلی نہ کرنے پر عالمی عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

بدھ 4 فروری 2015 09:13

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 5فروری۔2015ء)پاک بھارت انڈس واٹر کمیشن کے اجلاس میں پاکستان کا رتلی ڈیم کے خلاف احتجاج،پاکستان نے ڈیم کے ڈیزائن میں تبدیلی نہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا،پاکستان اور بھارت کے انڈس واٹر کمیشن کے درمیان نئی دہلی میں 3روزہ مذاکرات ہوئے،ان مذاکرات میں پاکستانی وفد نے بھارت سے رتلی ڈیم کے ڈیزائن پر سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ڈیم کا ڈیزائن سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے،لیکن بھارت نے پاکستانی احتجاج کو مسترد کردیا اور ڈیم کے قیام پر بضد ہے،بھارت کی جانب سے رتلی ڈیم کے ڈیزائن میں بھارت کی جانب سے تبدیلی نہ کرنے پر عالمی عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے

متعلقہ عنوان :