و زیراعظم سے چیف الیکشن کمشنر کی اہم ملاقات الیکشن کمیشن آف پاکستان کی کارکردگی کے حوالے سے وزیراعظم کو بریف کیاعمران خان کے دورہ الیکشن کمیشن آفس کے متعلق خصوصی طور پر بریف کیا گیا، عمران خان کی درخواست کے مختلف پہلوؤں اور مندرجات کے قانونی ہونے اور ان کے اثرات کے متعلق مختلف امور پر بھی بات چیت کی گئی

جمعرات 5 فروری 2015 05:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5فروری۔2015ء) چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا نے وزیراعظم ہاؤس میں میاں محمد نواز شریف سے ایک اہم ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی کارکردگی کے حوالے سے وزیراعظم کو بریف کیا۔ ملاقات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی طرف سے وزیراعظم کو عمران خان کے دورہ الیکشن کمیشن آفس کے متعلق خصوصی طور پر بریف کیا گیا اور عمران خان کی درخواست کے مختلف پہلوؤں اور مندرجات کے قانونی ہونے اور ان کے اثرات کے متعلق مختلف امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے چیف الیکشن کمشنر سے ٹربیونلز میں زیر سماعت کیسز کی تفصیلات کے مطابق بھی استفسار کیا جس پر چیف الیکشن کمشنر نے وزیراعظم کو خصوصی بریفنگ دی اور الیکشن ٹربیونلز کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور زیر سماعت پٹیشنز کو جلد از جلد نمٹانے کے حوالے سے دی گئی ہدایات کے متعلق آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کے سلسلے میں بلوچستان میں کئے گئے اقدامات جبکہ اگلے مرحلے میں دیگر صوبوں میں اٹھائے جانے والے اقدامات کے متعلق بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔