کراچی میں مختلف نوعیت کی ٹارگٹ کلنگ ہو رہی ہے جس میں مختلف تنظیمیں ملوث ہیں،شرجیل میمن ،جے آئی ٹی کی اپنی اہمیت ہے،جے آئی ٹی کی رپورٹس عدالتوں میں جمع کرا دی،رپورٹس مسترد کرنا درست نہیں فیصلہ کرنا عدالتوں کا کام ہے ،نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 10 فروری 2015 09:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10فروری۔2015ء)وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں مختلف نوعیت کی ٹارگٹ کلنگ ہو رہی ہے جس میں مختلف تنظیمیں ملوث ہیں،جے آئی ٹی کی اپنی اہمیت ہے،جے آئی ٹی کی رپورٹس عدالتوں میں جمع کرا دی،رپورٹس مسترد کرنا درست نہیں فیصلہ کرنا عدالتوں کا کام ہے۔پیر کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سانحہ12مئی پر عدالتوں کی طرف سے بھی زیادتی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں مختلف نوعیت کی ٹارگٹ کلنگ ہے جس میں مختلف تنظیمیں ملوث ہیں اور ان تنظیموں میں کالعدم تحریک طالبان بھی شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق ڈی جی رینجر جنرل رضوان کا کام بہت اچھا لگا،اس طرح کے آفیسرز ملک میں آئیں تو دہشتگردی کا ملک سے جلد خاتمہ ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

جے آئی ٹی کوئی ایک شخص نہیں بناتا بلکہ مختلف ادارے ملکر بناتے ہیں جس میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کے ادارے شامل ہیں ملک میں جتنی بھی جے آئی ٹی بنی ہیں،مجھے ان پر کوئی گلا نہیں میرے مطابق کوئی جے آئی ٹی غلط نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ فوج کا حصہ اور فوج ملک کا ایک ادارہ ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے رینجرز اور پولیس کو کھلے اختیار دئیے ہیں کہ جو کچھ غلط ہو رہا ہے اس کو روکا جائے۔شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ خواتین پر الزام تراشی کی مذمت کرتا ہوں کسی بھی خاتون کی اس طرح توہین نہیں کرنی چاہئے