نائن الیون کے بعد پاکستان جنگی علاقے میں تبدیل ہوگیا، چوہدری نثار، امریکہ میں ہونے والے اس حملے میں کوئی بھی پاکستانی ملوث نہیں تھا، لیکن پاکستان نے کئی نائن الیون دیکھے، جنگیں کبھی مسائل کا حل نہیں ہوتیں، حکمت عملی،دانشمندی سے مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے،وزیر داخلہ کا ہیوسٹن میں انسٹی ٹیوٹ آف پیس سے خطاب

جمعرات 19 فروری 2015 09:23

ہیوسٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 19فروری۔2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ امریکہ میں ہونے والے نائن الیون حملے میں کوئی بھی پاکستانی ملوث نہیں تھا لیکن اس حملے سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا اور جنگی علاقے میں تبدیل ہوگیا ۔

(جاری ہے)

سرکاری دورے پر امریکہ پہنچنے کے بعد ہیوسٹن میں انسٹی ٹیوٹ آف پیس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ گزشتہ 13 سا لوں میں پاکستان نے کئی نائن الیون دیکھے، اس حملے کے بعد پاکستان پر امن ملک سے جنگی علاقے میں تبدیل ہوگیا۔

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ جنگیں کبھی مسائل کا حل نہیں ہوتیں، حکمت عملی اور دانشمندی سے مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان پر پہلے اتنی توجہ نہیں دی گئی جو اب دی جارہی ہے جب کہ ہم آج بھی 30 لاکھ افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کررہے ہیں۔