میر ہزار خان،”سنگدل شخص نے زمانہ جاہلیت کی یاد تازہ کردی“،جعلی پیر کے کہنے پر اپنی چھ سالہ پالک بیٹی کو نماز جنازہ پڑھ کر 2 گھنٹے دفنا دیا،پولیس نے سنگدل شخص اور جعلی پیر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا

جمعرات 19 فروری 2015 09:34

میر ہزار خان (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 19فروری۔2015ء)سنگدل شخص نے زمانہ جاہلیت کی یاد تازہ کرتے ہوئے اولاد نہ ہونے پر پیر کے کہنے پر پالک بیٹی کو2 گھنٹے زندہ دفنائے رکھا،پولیس نے سنگدل شخص اور جعلی پیر کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز میر ہزار خان کے علاقے بستی عاطف میں جعلی پیر کے کہنے پر ایک سنگدل شخص نے اولاد نہ ہونے پر 6سالہ پالک بیٹی زہرہ کو نماز جنازہ پڑھ کر 2 گھنٹے زمین میں دفنائے رکھا۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچی کو زمین سے نکال دیا ہے جبکہ سنگدل شخص اور جعلی پیر کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔اہلخانہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھ سالہ زہرہ کی حالت تشویشناک ہے اور اس نے کھانے پینا چھوڑ دیا ہے اور مسلسل رورہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :