تمام پاکستانی سیاست دان اور شہری بیرون ملک میں اپنے اثاثے ظاہر کریں،عمران خان

ہفتہ 21 فروری 2015 09:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 21فروری۔2015ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ تمام پاکستانی سیاست دان اور شہری بیرون ملک میں اپنے اثاثے ظاہر کریں۔ جمعہ کے روز سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ تمام پاکستانیوں کو ملکی معیشت کی بہتری کے لئے ذمہ داری سے ٹیکس ادا کرنا چاہئے انہوں نے کہا کہ سیاست دانوں کے ساتھ ساتھ تمام پاکستانی شہری بھی اپنے ٹیکسوں کی تفصیلات ظاہر کریں۔

(جاری ہے)

عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ شواہد سے ظاہر ہو رہا ہے کہ اشرافیہ کی ناجائز کمائی کو باہر چھپایا گیا ہے۔ ناجائز کمائی کو بیرون ملک چھپانے کا مقصد ٹیکس کی ادائیگی سے بچنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سے کہہ رہا ہوں لیڈرز کو اثاثوں کی تفصیلات ظاہر کرنی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس ملک میں لانے کے لئے پر عزم ہے اور لیڈرز سمیت ہر پاکستانی کے اثاثوں کو ظاہر کرنا یقینی بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :