سینیٹ الیکشن کیلئے پی پی ،ایم کیو ایم سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگی، ایم کیو ایم کا حکومت میں شمولیت کا فارمولہ تیار کررہے ہیں،رحمن ملک ،چیئرمین سینیٹ کیلئے ن لیگ ،پی پی میں کوئی سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوگی، میری ڈگری جعلی ثابت ہو تو سیاست چھوڑ دوں گا،میڈیا سے گفتگو

اتوار 22 فروری 2015 09:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 22فروری۔2015ء) سابق وزیر داخلہ و پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن کیلئے پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگی۔ ایم کیو ایم کا حکومت میں شمولیت کا فارمولہ تیار کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اور الطاف حسین میں دوستی ہے بلاول بھٹو قوم کے لیڈر اور سرمایہ ہیں، جلد وطن واپس آئیں گے ۔

سینیٹ الیکشن کے بعد پی پی کو اپنی پوزیشن کا علم ہوجائے گا ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی دنیا میں کاروبار بن چکا ہے داعش کا پیٹرن القاعدہ جیسا ہے انہوں نے کہا کہ فہمیدہ مرزا میر ی بہن ہیں ہرایک کا اپنا نقطہ نظر ہوتا ہے۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان چیئرمین سینیٹ کیلئے کوئی سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوگی۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ میری ڈگری جعلی ثابت ہو تو سیاست چھوڑ دوں گا۔