بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ ہمارے دورحکومت میں ختم ہوجائے گا،خواجہ محمد آصف،حکومتی اقدامات کی وجہ سے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی واقع ہوئی ہے تاہم قوم بھی بجلی کے بے جا ضائع کرنے سے بچے ، تقریب سے خطاب

اتوار 22 فروری 2015 09:58

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 22فروری۔2015ء)وفاقی وزیر دفاع وپانی وبجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ ہمارے دورحکومت میں ختم ہوجائے گااور حکومتی اقدامات کی وجہ سے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی واقع ہوئی ہے تاہم قوم بھی بجلی کے بے جا ضائع کرنے سے بچے ۔

(جاری ہے)

سیالکوٹ قلعہ پر جناح ہال میں ٹی ایم اے ملازمین کی یونین کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کے دوران خواجہ محمد آصف نے مزید کہا کہ بجلی کی کمی کا بحران پرانا ہے تاہم مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے پوری ذ مہ داری سے نئے پاور پلانٹس لگانے کے منصوبے شروع کئے ہیں اور مستقبل میں ان پاور پلانٹس سے پیدا ہونے والی وافر مقدار میں بجلی سے قوم کو ریلیف ملے گا ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہرسرکاری افسر وملازم کو ایمانداری سے فرائض سرانجام دینے چاہیے اورملک وقوم کی خدمت کرنا چاہیے تاکہ پاکستان کو مسائل ومشکلات سے دلدل سے باہر نکال کر ترقی یافتہ ملک بنایاجاسکے ۔ وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے شہر کے مسائل پر بات چیت کے دوران تحصیل انتظامیہ کو تجاوزات کے خاتمہ ، سیوریج سسٹم کی بہتری سمیت دیگر مسائل کو حل کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔

متعلقہ عنوان :