میرے خلاف تمام مقدمات جعلی ہیں،ڈرنے والا آدمی نہیں ہوں،پرویز مشرف ،ملک کو تباہی کی جانب دھکیلا جارہا ہے،پاکستان کو لوٹنے والوں سے چھٹکارہ دلانے کیلئے پارٹی بنائی ہے،تقریب سے خطاب

اتوار 22 فروری 2015 10:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 22فروری۔2015ء)سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ میرے خلاف تمام مقدمات جعلی ہیں،ڈرنے والا آدمی نہیں ہوں،ملک کو تباہی کی جانب دھکیلا جارہا ہے،پاکستان کو لوٹنے والوں سے چھٹکارہ دلانے کیلئے پارٹی بنائی ہے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب ملک میں انصاف نہ ملے وہ اسلامی ملک نہیں کہلاسکتا،تبدیلی کے بغیر نظام بول نہیں سکتا،ملک کے حالات ہرلحاظ سے تشویشناک ہیں،اسلام کے نام پر دہشتگرد ایک دوسرے کو مار رہے ہیں،سب سے پہلے پاکستان کی بات کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

13ارب ڈالر کے زرمبادلہ ذخائر3,4ارب ڈالر رہ گئے ہیں،کہا گیا ہے کہ میں صادق اور امین نہیں ہوں،پوچھتا ہوں اسمبلیوں میں صادق اور امین بیٹھے ہیں،مجھے معلوم تھا میرے خلاف مقدمات بنائے جائیں گے،میرے مقدمات پر سیاست چمکائی جارہی ہے،میں یہ سوچ کر آیا ہوں کہ یہ ملک میرا ہے،مجھے چترالیوں سے بے حد محبت ہے،چترال کے لئے لواری ٹنل بنائی،اس منصوبے پر مزید کام کرنا چاہتا تھا،گلگت بلتستان ہمارا اپنا علاقہ ہے،اسلام آباد اور چترال سے الیکشن لڑوں گا