سینیٹ الیکشن،نئی آئینی ترمیم کا اطلاق موجودہ الیکشن پرنہیں ہو سکتا ،الیکشن کمیشن،سینیٹ الیکشن کا شیڈول جاری ہو چکا ،تبدیلی ممکن نہیں ہے، سینیٹ انتخابات موخر کئے گئے تو سینیٹ تحلیل ہو جائے گی

منگل 24 فروری 2015 09:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 24فروری۔2015ء)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن کیلئے نئی آئینی ترمیم لائی گئیں تو اس کا نفاذ موجودہ الیکشن پر نہیں ہوگا ،سینیٹ الیکشن کا شیڈول جاری ہو چکا ہے اس میں تبدیلی ممکن نہیں ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی طرف سے سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لئے نئی آئینی ترمیم لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے لیکن سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری ہو چکا ہے اس میں تبدیلی ممکن نہیں ہے ،سینیٹ انتخابات موخر کئے گئے تو سینیٹ تحلیل ہو جائے گی،سینیٹ الیکشن کیلئے قومی اسمبلی میں نئی ترمیم لائی گئی تو اس کا اطلاق موجودہ الیکشن پر نہیں ہوگا ۔