واشنگٹن‘آئی ایس آئی چیف کی سی آئی اے ڈائریکٹرجان برینن سے ملاقات،دہشت گردی کیخلاف جنگ میں دوطرفہ انٹیلی جنس شیئرنگ پر تبادلہ خیال

جمعہ 27 فروری 2015 09:15

واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 27فروری۔2015ء )ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کی سی آئی اے کے ڈائریکٹرجان برینن سے ملاقات ہوئی۔ سی آئی اے ہیڈکوارٹر میں ہونے والی ملاقات میں دہشت گردی کیخلاف جنگ میں دوطرفہ انٹیلی جنس شیئرنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اپنے دورہ امریکا کے دوران ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر سی آئی اے کے ہیڈکوارٹر پہنچے جہاں ان کی امریکی خفیہ ادارے کے ڈائریکٹرجان برینن سے ملاقات ہوئی۔

(جاری ہے)

سی آئی اے ہیڈکوارٹر میں ہونے والی ملاقات میں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں دوطرفہ انٹیلی جنس شیئرنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا، لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر اور سی آئی اے چیف کی ملاقات میں افغانستان کیساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ بڑھانے کے امکانات پربھی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں پاکستان میں جاری بھارتی مداخلت پربھی تفصیلی گفتگو کی گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں انٹیلی جنس چیفس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے پربھی بات چیت ہوئی۔