آپریشن راہ نجات کے متاثرین کی واپسی کی پری رجسٹریشن کیلئے ملک کے مختلف حصوں میں مقیم بے گھرمہاجرین ٹانک پہنچناشروع ،ہوٹلوں اورمسافرخانوں کے علاوہ ٹانک گومل اور دیگرمقامات پر مہمانوں کا رش بڑھ گیا،تحصیل سرویکئی اور سراروغہ کے14دیہاتوں کوواپس جانے والے بے گھرمہاجرین کی رجسٹریشن کاعمل آج شروع ہوگا

اتوار 8 مارچ 2015 10:19

سراروغہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 مارچ۔2015ء)آپریشن راہ نجات کے متاثرین کی واپسی کی پری رجسٹریشن کیلئے کراچی،حیدرآباد،ڈیرہ اسماعیل خان پشاور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں مقیم بے گھرمہاجرین ٹانک پہنچناشروع ہو گئے ہیں ،ہوٹلوں اورمسافرخانوں کے علاوہ ٹانک گومل اور دیگرمقامات پر رشتہ داروں کے ہاں مہمانوں کا رش بڑھ گیاہے،تحصیل سرویکئی اور سراروغہ کے14دیہاتوں کوواپس جانے والے بے گھرمہاجرین کی رجسٹریشن کاعمل آج اتوارسے پولیٹیکل کمپاؤنڈ واقع ٹانک میں شروع ہوگا،FDMA جنوبی وزیرستان کے انچارج سید عمر محسودکاکہناتھاکہ موجودہ پری رجسٹریشن کاعمل 8 سے 11 مارچ تک جاری رہے گا،جس میں تحصیل سراروغہ اور سرویکئی کے 14 ڈی نوٹیفائڈ دیہاتوں کے علاوہ ان 56 گاؤں سے تعلق رکھنے والے متاثرین کی بھی رجسٹریشن کی جائے گی،جن کو پہلے سے واپسی ہوچکی ہے،سید عمر محسود کاکہناتھا،کہ اسی دوران متاثرین میں موبائل سیم کارڈتقسیم کی جائے گی،جس کے زرئعے متاثرین کو ٹرانسپورٹ کی مد میں 10 ہزارروپے فراہم کئے جائینگے،واپسی کا عمل 16 اپریل سے ،،کوڑفورٹ،، کے مقام پر شروع کیاجائے گا،جس کو سہل بنانے کیلئے تحصیل وائزکیاگیاہے،16سے 25مارچ تک سرویکئی جبکہ 26 سے 4 اپریل تک تحصیل سراروغہ کے متاثرین کو بھیجاجائے گا،اس موقع پر واپس جانے والے خاندانوں کوATM کارڈ کے زرئعے 25 ہزار کے علاوہ 6 ماہ تک مفت راشن،ہائی جین کیٹ،نان فوڈآئٹم کے علاوہ ہرخاندان کو خیمہ بھی فراہم کیاجائے گا،اس بارے اسسٹنٹ پولیٹیکل آفیسرنواب خان صافی کا کہناتھاکہ پولیٹیکل انتظامیہ نے متاثرین جنوبی وزیرستان کی پری رجسٹریشن کیلئے تمام ترانتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں،اور واپس جانے والے خاندانوں کو تمام بنیادی سہولیات مہیاء کی جائے گی،یاد رہے کہ جنوبی وزیرستان میں شدت پسندوں کے خلاف اکتوبر 2009 میں جاری اپریشن راہ نجات کے باعث محسود علاقوں کی پانچ تحصیل سراروغہ،سرویکئی،تیارزہ،مکین اور لدھا سے سات لاکھ سے زائدلوگ متاثر ہوکر بندوبستی علاقوں کو نقل مکانی کرگئے تھے،سرکاری اعداد و شمار کے مطابقمذکورہ اپریشن سے 79 ہزار خاندان متاثر ہو ئے تھے،اور واپسی کے دس مراحل میں 56 دیہاتوں کو 11ہزار 924 خاندانوں کو واپس بھیجاجاچکاہے،پولیٹکل انتظامیہ کے مطابق واپس جانے والے متاثرین کو انکو اپنے علاقوں میں ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا،