اسلام آباد کی سطح پر اذان اور جماعت کا ایک وقت مقرر کر دیا گیا ہے ،سردار محمد یوسف،اسی طرح کا اذان اور نماز کا نظام ملک بھر کے تمام شہروں میں مرتب کر نا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ اس سلسلہ میں حکومت کو عوام کے تعاؤن کی ضرورت ہے ،حکومت توقع رکھتی ہے عوام بھی مکمل تعاؤن کریں گی ،تاکہ ملک سے فرقہ واریت اوردہشتگردی کا خاتمہ ہو سکے کیلئے، چیمبر آف کامرس اینڈس انڈسٹری میں اجلاس سے خطاب

پیر 9 مارچ 2015 10:06

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی سطح پر اذان اور جماعت کا ایک وقت مقرر کر دیا گیا ہے اسی طرح کا اذان اور نماز کا نظام ملک بھر کے تمام شہروں میں مرتب کر نا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ اس سلسلہ میں حکومت کو عوام کے تعاؤن کی ضرورت ہے حکومت توقع رکھتی ہے کہ عوام بھی مکمل تعاؤن کریں گی ،تاکہ ملک سے فرقہ واریت اوردہشتگردی کا خاتمہ ہو سکے کیلئے۔

عمرہ کا انتظام نجی شعبہ کے پاس ہے جو اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبوں کو منتقل ہوگیا ہے۔ وزیر اعظم کے حکم پر عمرہ میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے ایک کمیٹی قائم کی گئی تھی یہ کمیٹی جائزہ لے رہی ہے کہ عمرہ کو بھی وزارت حج کے سپرد کر دیا جائے تاہم اس کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیمبر آف کامرس اینڈس انڈسٹری میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ گذشتہ سالوں کے دوران سرکاری حج کیلئے پہلے آؤ پہلے پاؤ والے فارمولے پر عمل ہوتا رہا ہے۔تاہم اس سال چیمبر کی تجویز پر اس میں تبدیلی زیر غور ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سے مجموعی طور پر ایک لاکھ اسی ہزار حاجی فریضہ ادا کرتے تھے جن میں سعودی عرب نے بیس فیصد کی کمی کر دی ہے اس طرح اب کل ایک لاکھ تنتالیس ہزار چھ صد چھتیس حاجی حجاز مقدس جا رہے ہیں۔

ان میں سے پچاس فیصد کوٹہ نجی شعبہ کیلئے مختص ہے جبکہ سرکاری سکیم کے تحت ستر سے بہتر ہزار عازمین فریضہ حج ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر اس سلسلہ میں زیادہ درخواستیں آجائیں تو پھر قرعہ اندازی کی ضروری پڑتی ہے اس لئے اس مرتبہ براہ راست قرعہ اندازی کی تجویز انتہائی موزوں ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے گذشتہ دوسالوں کے دوران حج آپریشن کو بہت بہتر بنادیا ہے ۔

گذشتہ سال ہمارا حج پیکج بھارت کے مقابلے میں تین صد پینتالیس ڈالر سستا تھا۔ جبکہ اس دفعہ حاجیوں کو مزید سہولتیں مہیا کرنے کی کوششیں بھی کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد کرائے کم ہونے چاہئیں اور اس سلسلہ میں بھی ہوائی کمپنیوں سے بات چیت جاری ہے۔انہوں نے فیصل آباد کیلئے حاجی کیمپ کے مطالبہ کی بھی تائید کی تاہم کہا کہ سیالکوٹ چیمبر نے ہمیں حاجی کیمپ کیلئے زمین دینے کی پیش کش کی ہے جس پر حکومت عمارت تعمیر کرسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں بھی اسی طرز پر حاجی کیمپ تعمیر کیا جاسکتا ہے تاہم اس کیلئے کیمپ کی معاشی افادیت ناگزیر ہے۔ انہوں نے سعودی عرب میں پاکستانیوں میں نظم و ضبط کی کمی کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ اس وقت ہم عازمین کو صرف دو گھنٹے کی تربیت دے رہے ہیں جس سے کم از کم دو تین دن بڑھانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئے تاجربرادری کے تعاون کی ضرورت ہے۔

انہوں نے خواتین کے لباس کے حوالے سے بھی تاجروں سے کہا کہ وہ عبایا تیار کر کے حج پر جانے والے خواتین کو بطور تحفہ دے سکتے ہیں اور یہ بھی ایک کارثواب ہوگا۔۔ وفاقی وزارت مذہبی امور وبین المذہب ہم آہنگی فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی تجویز پر حج 2015کیلئے پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بجائے قرعہ اندازی کے فارمولے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :