نئی دہلی‘ سید علی گیلانی کی پاکستان ہائی کمشنر سے ملاقات‘ حالیہ پاک بھارت مذاکرات اور مسلم لیگ کے سربراہ کی رہائی بارے امور پر تبادلہ خیال

بدھ 11 مارچ 2015 09:21

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 مارچ۔2015ء) پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے نئی دہلی میں کل جماعتی حریت کانفرنس ”گ“ گروپ کے چیئرمین سید علی گیلانی سے ملاقات کی اور انہیں بھارت کے خارجہ سیکرٹری جے شنکر کی پاکستان میں آمد اور پاکستان کے سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چودہری کے ساتھ ان کی بات چیت کے بارے میں آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی‘ ملاقات کے دوران سید علی گیلانی نے مسلم لیگ کے سربراہ کی رہائی اور اس پر سیاسی پارٹیوں کی جانب سے آسمان سر پر اٹھائے جانے بارے پاکستانی سفیر کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر سید علی گیلانی کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو حل کئے بعیر پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات بہتر نہیں ہو سکتے۔