رینجرز والے خود بغیر اسلحہ لائسنس کمبل میں لیکر نائن زیرو آئے، الطاف حسین کا الزام،نائن زیرو پر دہشت گرد موجود تھے تو رابطہ کمیٹی کو خود ہی بتا دینا چاہیے تھا ،اتنی بڑی دنیا ہے کہیں اور چلے جاتے ،چند دہشت گردوں نے پوری ایم کیو ایم کو بدنام کر دیا ہے،رابطہ کمیٹی کان کھول کر سن لے ،ایم کیو ایم میں دہشت گردوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے،ہمارے پاس لائسنس یافتہ اسلحہ ہے،اس عجیب و غریب اسلحہ سے کوئی تعلق نہیں،میری بہن عارضہ قلب میں مبتلا ہیں اگر کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار رینجرز ہو گی،نائن زیرو پر کس قانون کے تحت کارروائی کی گئی ،وقاص کے قتل پر پردہ ڈالنے والوں پر اللہ کاعذاب نازل ہوگا،کوئی حق کی بات کرنے والا نہیں یہ ملک چوں چوں کا مربہ بن چکا ہے،میں بکتا نہیں اس لئے اسٹیبلشمنٹ کو میری شکل پسند نہیں، رابطہ کمیٹی فوری طور لائحہ عمل بنائے اور مجھے ایم کیو ایم سے علیحدہ کردے، مجھے خدمت خلق فاؤنڈیشن میں رہنے دیں،ہم پرظلم بند نہ ہوا تو ابابیل کنکریاں برسائیں گے،قائد ایم کیوایم کا کارکنوں سے ٹیلی فونک خطاب
جمعرات 12 مارچ 2015 09:26
لندن،کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 مارچ۔2015ء)ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ نائن زیرو پر کس قانون کے تحت چھاپہ مارا گیا ہے، انہوں نے رینجرز پر الزام لگایا ہے کہ نائن زیرو پر ملنے والا اسلحہ رینجرز خود کمبل میں لیکر آئے ہیں اور میڈیا کو دکھایا ہے،ہمارا اس عجیب و غریب اسلحہ سے کوئی تعلق نہیں ہے ،میری بہن عارضہ قلب میں مبتلا ہیں اگر کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار رینجرز ہو گی،نائن زیرو پر کس قانون کے تحت کارروائی کی گئی ،وقاص کے قتل پر پردہ ڈالنے والوں پر اللہ کاعذاب نازل ہوگا،میں بکتا نہیں اس لئے اسٹیبلشمنٹ کو میری شکل پسند نہیں، رابطہ کمیٹی فوری طور لائحہ عمل بنائے اور مجھے ایم کیو ایم سے علیحدہ کردے۔
اگر نائن زیرو پر دہشت گرد موجود تھے تو رابطہ کمیٹی کو خود ہی بتا دینا چاہیے تھا ،کسی سے ماضی میں کوئی غلطی ہوئی ہے تو دوسروں کو نہ پھنساتے ۔(جاری ہے)
جو غلطی کر بیٹھے تھے اور پولیس کو مطلوب تھے انہیں نائن زیرو کو مصیبت میں نہیں ڈلوانا چاہیے تھا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روزلندن سے نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کے بعد کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
الطاف حسین نے کہا ہے کہ کارکن صبر وتحمل سے میری بات سنیں۔ریاست کے اہم ادارے نائن زیرو پر جو ہوا وہ کس قانون کے تحت ہوا،میری بڑی بہن سائرہ بیگم کے گھر پر رینجرز نے چھاپے مارے اور اس دوران 60 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ،کیا تاریخ میں کسی سیاسی جماعت کے سربراہ پر چھاپے مارنے کا سنا ہے ،آپریشن صرف ایم کیو ایم کے خلاف کیوں کیا جارہاہے،رینجرز کے پاس یقینا دیگر سیاسی جماعتوں کا ریکارڈ بھی موجود ہوگا،کراچی میں ایم کیو ایم کے علاوہ بھی کسی جماعت کے دفتر پر چھاپہ مارا گیا ہے ،آج کس قانون کے تحت نائن زیرو پر کارروائی کی گئی ،سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے نے کہا کہ تھا کہ کراچی میں ہر سیاسی جماعت کے عسکری ونگ ہیں،پاکستان کے کچھ لوگ قانون کی زد میں اور کچھ قانون کی ضد میں آتے ہیں اور ایسے لوگوں کو ہر قسم کی ظلم کی اجازت ہے،پاکستان میں کچھ لوگ قانون سے ماورا ہو جاتے ہیں،ایم کیو ایم ملک کی تیسری بڑی سیاسی جماعت ہے ،ہم نے فوجی آپریشن کا مطالبہ کیا تھا،میرا سوال ہے کہ کیا الطاف حسین مسلمان نہیں ہے؟کیا میں پاکستانی نہیں ؟گھروں میں گھس کر جوزبان استعمال کی جاتی ہے بیان نہیں کر سکتا ،ہمارے کارکنوں پر تشدد کر کے لاشیں سڑکوں پر پھینک دی گئیں،ہمارے ہزاروں کارکنوں کو شہید کر دیا گیا ہے ،ہمارے ساتھ ظلم و بربریت کی انتہائی کر دی گئی ہے لیکن اس کے باوجود بھی کارکنوں کو صبر کرنے کی تلقین کی ہے ،ہم نے کہا تھا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ہو رہی ہے فوجی آپریشن کیا جائے ،رینجرز نے الکرم سکوائر کامحاصرہ کر لیا ہے ، رینجرز والے بغیر لائسنس اسلحہ کمبل میں لیکر نائن زیرو میں داخل ہوئے ،ہمارے پاس تمام اسلحہ لائسنس یافتہ ہے اس عجیب و غریب اسلحے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے،اگر یہ اسلحہ ہمارا ہوتو کیا ہم اسے نائن زیرو پر رکھتے۔میں صبح سے انتظار کررہا تھا کہ رینجرز نائن زیرو پر چھاپے کا اپنا موقف دے ،نائن زیرو کے اطراف میں رینجرز کو جو بھی نوجوان ملا انہیں بغیر وارنٹ کے گرفتار کیا گیا ہے ،وقاص ایک انتہائی باشعور اور پڑھا لکھا نوجوان تھا ،رینجرز نے کہا کہ انہوں نے وقاص کو گولی نہیں ماری ،وقاص سمیت ہر شہید کا خون ضرور رنگ لائے گا،رینجرز والوں سن لو اللہ سب کچھ دیکھ رہا ہے،وقاص کے قتل پر پردہ ڈالنے والوں اللہ کا عذاب نازل ہوگا،رینجرز والے بتائیں میری بہن کے گھر پر چھاپہ کیوں مارا ہے؟،میری بہن دل کی عارضہ میں مبتلا ہیں اگر انہیں کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار رینجرز ہوں گے،رینجرز والوں آپ کے پاس اختیارات ہیں اللہ کے واسطے انصاف کرو،پاکستان میں قومی شناختی کارڈ دیکھ کر مارا جارہا ہے ،ہیومن رائٹس کے باضمیر لوگ حقوق کی پامالی کا نوٹس لیں،1992 ء سے اب تک 100 چھاپے نائن زیرو پر مارے گئے ، 1995 ء میں میرے بھائی اور بھتیجے کو قتل کر دیا گیا ، ان دونوں کا ایم کیو ایم سے کوئی تعلق نہیں تھا لیکن ان کا میرے ساتھ رشتہ دار ہونے کی بناء پر قتل کیا گیا،میرے بہنوئی کو اڈیالہ جیل میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ ایم کیو ایم کو برداشت نہیں کر سکتی اور اگر میری شکل پسند نہیں تو ایم کیو ایم کو رینجرز کے حوالے کر دے یا پھرکراچی کو جماعت اسلامی ،پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے حوالے کر دیا جائے ،رابطہ کمیٹی سے کہتا ہوں کہ وہ اب اس بارے فیصلہ کرے اور فوری طور پر لائحہ عمل بنائیں کیونکہ میں بکتا نہیں اس لئے اسٹیبلشمنٹ مجھ سے نفرت کرتی ہے،انہوں نے کہا کہ رابطہ کمیٹی فوری طور لائحہ عمل بنائے اور مجھے ایم کیو ایم سے علیحدہ کردے، مجھے خدمت خلق فاؤنڈیشن میں رہنے دیں،ہم پرظلم بند نہ ہوا تو ابابیل کنکریاں برسائیں گے،کوئی حق کی بات کرنے والا نہیں یہ ملک چوں چوں کا مربہ بن چکا ہے ،رابطہ کمیٹی کان کھول کر سن لے ایم کیو ایم میں دہشت گردوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے ،نائن زیرو پر دہشت گرد موجود تھے تو رابطہ کمیٹی کو بتا دینا چاہیے تھا ،کسی سے ماضی میں کوئی غلطی ہوئی ہے تو دوسروں کو نہ پھنساتے ۔جو غلطی کر بیٹھے تھے اور پولیس کو مطلوب تھے انہیں نائن زیرو کو مصیبت میں نہیں ڈلوانا چاہیے تھا،اتنی بڑی دنیا ہے کہیں اور چلے جاتے ،دہشت گردوں نے پوری ایم کیو ایم کو بدنام کر دیا ہےمزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
جمعرات 12 مارچ 2015 کی مزید خبریں
-
ورلڈکپ :آئرلینڈ کیخلاف آخری پول میچ ،قومی ٹیم تیاریاں جاری،آئرلینڈ کیخلاف آخری معرکہ کی تیاری،قومی ٹیم کی جم کرپریکٹس،تین گھنٹے تک ٹریننگ کی، جس میں فزیکل ٹریننگ سمیت بیٹنگ اورفیلڈنگ پریکٹس کی ... مزید
-
گیارہویں عالمی کپ کا پہلا مرحلہ اختتام کی جانب گامزن
-
ویمن کرکٹ،پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں پہلے ون ڈے میں ( آج)مدمقابل ہوں گی
-
پاکستان کوجلدترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑاکردینگے ، وزیر اعظم، ہمارے ساتھ چلنے والے ممالک ہم سے آگے نکل گئے ہیں اور ہم آج بھی وہیں کھڑے ہیں جہاں 20 سال پہلے کھڑے تھے،پاکستان بھر میں موٹر وے کا جال ... مزید
-
نائن زیروپرچھاپہ انٹیلی جنس معلومات پرماراگیا،چوہدری نثار،کراچی میں فوجی آپریشن ایم کیوایم کامطالبہ تھارینجرزکی کارروائی قانون کے مطابق ہے،سرکاری ٹی وی کو انٹرویو
-
رینجرز والے خود بغیر اسلحہ لائسنس کمبل میں لیکر نائن زیرو آئے، الطاف حسین کا الزام،نائن زیرو پر دہشت گرد موجود تھے تو رابطہ کمیٹی کو خود ہی بتا دینا چاہیے تھا ،اتنی بڑی دنیا ہے کہیں اور چلے جاتے ،چند ... مزید
-
این اے 122کے انگوٹھوں کی جانچ پڑتال کے بعد تحریک انصاف دوبارہ سڑکوں پر آئے گی، عمران خان ، اس بار تحریک کا مرکز لاہور ہوگا جس کی کارن ابھی سے بھرپور تیاری کریں،پنجاب کے ڈسٹرکٹ صدور کے اجلاس سے خطاب، ... مزید
-
لندن ،آصف زرداری اورالطا ف حسین کے مابین فون پر گفتگو ، الطاف حسین نے آصف زرداری کواپنی رہائش گاہ سمیت ایم کیوایم کے مرکزی دفترنائن زیرواوراپنی ہمشیرہ کے گھرپر رینجرز کے چھاپے کی تفصیلات سے آگاہ ... مزید
-
2017تک موجودہ حکومت بجلی کے بحران پر قابو پا لے گی ،خواجہ آصف،ہائیڈرل پاور کے علاوہ سولر اور ونڈ پروجیکٹ سے 7ہزار میگا واٹ بجلی پیدا ہو سکے گی جس سے بجلی کی مکمل ضروریات پر قابو پا لیا جا ئیگا، ایل این ... مزید
-
صدر ممنون حسین کی آذربائیجان کے ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات،توانائی ،سرمایہ کاری اورتجارت کے شعبوں میں تعاون پرتبادلہ خیال ، آذربائیجان سے دوطرفہ تعلقات کومضبوط شراکت داری میں تبدیل کرنے ... مزید
-
انتہاپسند، دہشتگردی کی روک تھام و خاتمہ پاکستان کی اولین ترجیح ہے، حکومت اسکا سد باب کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے،چوہدری نثار
-
چند عسکریت پسند گروپ سانحہ پشاور کی طرزپرپنجاب بالخصوص راولپنڈی میں مزیدحملوں کی پلاننگ کررہے ہیں ،وزارت داخلہ کوقانون نافذکرنے والے اداروں کی رپورٹ
-
واپڈا اور چائنہ تھری گارجز کے درمیان معاہدہ طے، وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات
-
عملے کی غفلت کے باعث نیشنل ہیلتھ سروسز میں تیرہ لاکھ ڈالر کی ویکسین خراب ہوگئی
-
نادرا سے ووٹوں کی تصدیق کے خلاف ایاز صادق کی درخواست مسترد
-
ٹریبونلز میں فیصلے کی تاخیر کرنے والے ججوں کو نکال دیا جائے، پی اے سی چیئرمین ایف بی آر اور ڈی جی آڈٹ کے مابین جھڑپ،کرپٹ افراد کو نہیں چھوڑوں گا، طارق باجوہ،باتیں نہیں ریکارڈ سے خود کو دیانتدار ثابت ... مزید
-
اسلام آباد کے سیکٹرزمیں نیلام شدہ پلاٹوں ،مختلف اداروں کو دی گئی اراضی کی تفصیلات اور دیگر منصوبوں پر بریفنگ اگلے اجلاس میں پیش کریں،قائمہ کمیٹی کابینہ سیکرٹریٹ کی سی ڈی کو ہدایت ،چیرمین پی ٹی ... مزید
-
القاعدہ، ٹی ٹی پی یا کسی دہشت گرد تنظیم کو کسی بھی صورت میں کوئی پیشکش نہیں کی گئی، ترجمان حکومت پنجاب،امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل اور لانگ وال جرنل کے حوالے سے چھپنے والی خبرغلط، گمراہ کن اور قطعی ... مزید
-
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) کے کارکن صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹس جاری کردیئے،صولت مرزا کو رواں ماہ 19 مارچ کوصبح ساڑھے 5بجے پھانسی دی جائے گی
-
پاکستانی سماجی کارکن کے لیے دولت مشترکہ کا یوتھ ایوارڈ، 28 سالہ گلالئی اسماعیل کو لڑکیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے پر اس اعزاز سے نوازا گیا
-
صدر اوباما نے ڈیوڈ ہیل کو پاکستان کیلئے سفیر نامزد کر دیا،ڈیوڈ ہیل موجودہ سفیر رچرڈ اولسن کی جگہ لیں گے،ہیل کے لئے یہ پہلا موقع ہو گا کہ وہ کسی جنوبی ایشیائی ملک میں بطور سفیر تعینات ہوں گے
-
وزیراعظم کا بلوچستان میں سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمہ پر اطمینان کا اظہار
-
سینٹ ایک کمزور ادارہ ہے آنے والے نئے چیئرمین سینٹ سینٹ کی مضبوطی کیلئے کوئی قانون سازی کر یں،ریٹائر ہونے والے سینیٹرز ، باضابطہ اعلان کرتا ہوں کہ تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے نئے پاکستان ... مزید
-
عمران خان آج چیئرمین نادراسے ملاقات کریں گے،رجہانگیرترین بھی ہمراہ ہوں گے
-
’فورتھ شیڈول‘ میں شامل افراد کی نگرانی مائیکرو چپس کے ذریعے کر نے کا فیصلہ، فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی نقل وحرکت پر نظر رکھنا ممکن نہیں تھا اب انھیں مائیکرو چپس لگائی جائیں گی تا کہ ان کی سرگرمیوں ... مزید
-
سپریم کورٹ میں سندھ پولیس کی جانب سے خریدی جانے والی بلٹ پروف گاڑیوں اور دیگر اسلحے کی خریداری میں عرفان قادر کو روسٹم چھوڑنا پڑا ، بدعنوانی کا معاملہ ہے سوالات تو ہوں گے ، اور سوالات کے جوابات تو ... مزید
-
حکومت پی آئی اے اور پاکستان سٹیل مل سمیت بڑے شہروں کی الیکٹر ک سپلائی کمپنیوں کی نجکاری کیلئے سنجیدہ ہے ، محمد زبیر،پاکستان سٹیل مل کی نجکاری سپریم کورٹ کے فیصلہ کی وجہ سے روکی ہوئی ہے،چیئر مین پرائیوٹائزیشن ... مزید
-
حکومت پنجاب کے اعلان کے باجودہ گھی کے نرخ مقامی کمپنیوں کا کم کرنے سے انکار
-
مریدکے،پسند کی شادی پر لڑکی کو پھانسی دیدی گئی ،بارہ روز قبل اغوا پندرہ سالہ بچے کو قتل کرکے نعش بی آر بی نہر میں پھینک دی گئی
-
بہاولپور، میزائل چوک پر نصب شاہین میزائل کا ماڈل غائب ،انتظامیہ شہر کو خوبصورت بنانے کے چکر میں تاریخی مقامات تلف کرنے کے درپے ہوگئی
-
شاہ محمود قریشی اور اعتزاز احسن میں خفیہ ملاقات کا انکشاف ، انتخابی دھاندلی پروائٹ پیپرپی ٹی آئی کے حوالے کردیا ‘اعتزاز احسن کی گفتگو
-
کوئٹہ،سکیورٹی فورسز کی کارروائی ،7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے،گرفتار دہشت گرد گیس پائپ لائن دھماکے اور سکیورٹی فورسز پر حملے میں ملوث ہیں،30 کلو گرام دھماکہ خیزمواد،20 بم،30 ڈینونیٹرز،جدید اسلحہ اور ہزاروں ... مزید
-
داعش نے مبینہ ’اسرائیلی جاسوس کے قتل‘کی وڈیو جاری کر دی
-
سویڈن میں متعیّن سعودی سفیر واپس طلب،سویڈش وزیرخارجہ پر سعودی عرب کے داخلی امور میں ننگی مداخلت کا الزام
-
عراقی فوج تکریت میں شمال اور جنوب سے داخل ہو گئی
-
تنزانیہ ، بس اور ٹرک کا حادثہ، کم از کم40افراد ہلاک،23زخمی
-
سعودی فرماں روا نے داخلہ اور خارجہ پالیسی سے متعلق ایجنڈے کا اعلان کردیا ،مکمل اور متوازن ترقی کے لیے کام کریں گے ،ا یک خطے سے دوسرے خطے کے درمیان کوئی فرق روا نہیں رکھا جائے گا، اپنی سکیورٹی میں ... مزید
-
چین نے 2011ء کے بعد پہلے جوہری پراجیکٹ کی منظوری دیدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.