صدر ممنون حسین کی آذربائیجان کے ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات،توانائی ،سرمایہ کاری اورتجارت کے شعبوں میں تعاون پرتبادلہ خیال ، آذربائیجان سے دوطرفہ تعلقات کومضبوط شراکت داری میں تبدیل کرنے کے خواہاں ہیں،صدر مملکت ،صدرمملکت کی طرف سے پاکستان میں تعلیم اورطبی شعبے میں خدمات کے اعتراف میں آذربائیجان کی خاتون اول کوہلال پاکستان عطا

جمعرات 12 مارچ 2015 09:28

باکو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 مارچ۔2015ء)صدرمملکت ممنون حسین کی آذربائیجان کے صدرالبام الیوف سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات،توانائی ،سرمایہ کاری اورتجارت کے شعبوں میں تعاون پرتبادلہ خیال کیاگیا،ممنون حسین کاکہناتھاکہ آذربائیجان سے دوطرفہ تعلقات کومضبوط شراکت داری میں تبدیل کرنے کے خواہاں ہیں ۔بدھ کے روزصدرمملکت نے باکومیں آذربائیجان کے صدرالبام الیوف سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اورمختلف شعبوں میں تعاون پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

اس موقع پرممنون حسین نے کہاکہ تجارت ،سرمایہ کاری اورتوانائی کے شعبوں میں تعاون کومزیدفروغ دیناہوگااورہم دوطرفہ تعلقات کومضبوط اقتصادی شراکتداری میں تبدیل کرنے کے خواہاں ہیں ۔انہوں نے کہاکہ تجارت ،سرمایہ کاری ،توانائی ،ثقافت اورمواصلاتی رابطوں پرتوجہ مرکوزکرنی چاہئے ،پاکستان اورآذربائیجان کے درمیان فضائی رابطہ قائم کیاجائے ،فضائی رابطہ تجارتی تعلقات کے فروغ کیلئے اہمیت کاحامل ہے ۔

(جاری ہے)

صدرنے پاکستان اورآذربائیجان کے درمیان اعلیٰ سطح پرتبادلوں کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے پہلی پوزیشن گیمزکو2015کی میزبانی ملنے پراپنے ہم منصب اورآذربائیجان کے عوام کومبارکباددی اورمسئلہ کشمیرپرپاکستان کے موٴقف کی حمایت کرنے پران کاشکریہ اداکیا۔صدرنے پاکستان نوگورکاراباخ کے مسئلے پرآذربائیجان کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔صدر مملکت ممنون حسین نے کہاہے کہ پاکستان اورآذربائیجان کی فورسزکودہشتگردی کے خاتمے کیلئے مل کرکام کرنے کی ضرورت ہے ،دونوں ممالک کے تاجرنئی برآمدی اشیاء متعارف کرائیں ،آذربائیجان کے صدرابہام حیدرعلیووف کاکہناتھاکہ زندگی کے ہرشعبے میں پاکستان سے مشترکہ منصوبے بناناچاہتے ہیں ۔

باکومیں پاکستان اورآذربائیجان کے درمیان وفودکی سطح پرہونے والے مذاکرات میں پاکستانی وفدکی قیادت صدرممنون حسین جبکہ آذربائیجان کے وفدکی قیادت الہام حیدرعلیووف نے کی ۔اس موقع پرصدرمملکت نے اپنے ہم منصب کودورہ پاکستان کی دعوت دیتے ہوئے دونوں ممالک کے تاجروں کونئی برآمدی اشیاء متعارف کرانے کی ضرورت پرزوردیااورکہاکہ تجارتی وفودکے تبادلوں سے دوطرفتہ تجارت فروغ پائے گی ۔

انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے دونوں ممالک کی سیکورٹی فورسزکومل کرکام کرنے کی ضرورت ہے ۔آذربائیجان کے صدرنے کہاکہ زندگی کے ہرشعبے میں پاکستان کے ساتھ مشترکہ منصوبے بناناچاہتے ہیں اوراس خواہش کااظہارکیاکہ جومعاہدے اورمذاکرات ہوئے کل سے ہی ان کے نتائج آناشروع ہوجائیں ۔صدرمملکت ممنون حسین نے پاکستان میں تعلیم اورطبی شعبے میں خدمات کے اعتراف میں آذربائیجان کی خاتون اول میزبان علیووف کوہلال پاکستان عطاکیا۔

بدھ کے روزآذربائیجان کے صدرسے ملاقات کے بعدصدرنے خاتون اول مہربان علیووف سے بھی ملاقات کی اورانہیں ہلال پاکستان کااعزازعطاکیا،خاتون اول کویہ اعزازپاکستان میں تعلیم اورطبی شعبے میں خدمات کے اعتراف میں دیاگیا۔مہربان علیووف نے ہلال پاکستان کااعزازدینے پرصدرممنون کاشکریہ اداکیا